اٹلی میں تباہ کن زلزلہ - 73 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-25

اٹلی میں تباہ کن زلزلہ - 73 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

روم
آئی اے این ایس
اٹلی کے وسطی علاقے میںتباہ کن زلزلے کے نتیجے میں73افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ رات کے وقت آیا تھا او رمکانوں کی چھتیں سوئے ہوئے شہریوں پر آگری ہیں جس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.2تھی اور یہ مقامی وقت کے مطابق چہار شنبہ کو علی الصباح تین بج کر چھتیس منٹ پر آیا تھا۔ اس کے جھٹکے روم سمیت اٹلی کے تمام وسطی علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ ریٹی کے نزدیک واقع دو قصبے اما ٹرائس اور آکامولی متاثر ہوئے ہیں۔ یہ دونوں قصبے روم سے شمال مشرق میں تقریباً ایک سو کلو میٹر دور واقع ہیں۔ ان کے علاوہ مزید مشرق میں واقع قصبہ پیکاراڈیل ٹرانٹو بھی زلزلے سے شدید متاثر ہوا ہے۔ اٹلی کی سول پراٹیکشن ایجنسی نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر ستر سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے سینکڑوں افراد زخمی ہیں اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں اور ان کے لئے عارضی قیام گاہوں کی ضرورت ہوگی۔اما ٹرائس کا وسطی حصہ زلزلے سے مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے ۔ پوری پوری عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور ان کا ملبہ شاہراہوں اور گلیوں پر ادھر ادھر بکھرا پڑا تھا۔ زلزلے کے بعد39ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ان میں سے بعض کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1تھی۔ زلزلے کے فوری بعد پادری ، امدادی کارکنان اور شہری تحفظ کے ادارے کے ورکروں نے امدادی سر گرمیاں شروع کردی تھیں اور وہ ملبے تلے افراد کو نکال رہے تھے۔ شوولز اور بلڈوزوروں کی مدد سے تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹا رہے تھے۔

73 killed in earthquake in central Italy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں