ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں - مرکزی مملکتی وزیر جتیندر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-17

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں - مرکزی مملکتی وزیر جتیندر سنگھ

جموں
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم مسئلہ یہ ہے کہ کس طرح جموں و کشمیر کے اس حصہ کو حاصل کرنا ہے جو پڑوسی ملک کے غیر قانونی قبضہ میں ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران کشمیر میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت پر پاکستانی کے ریمارکس پر صحافیوں کے سوالات کی بوچھاڑ کے دوران دفتر وزیرا عظم کے مملکتی وزیر نے کہا کہ یہ سب کے سامنے واضح ہے کہ کشمیر پر کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ہم اس کو قبول کرنے تیار نہیں ہیں ۔ یہ1944سے پہلے کا مسئلہ ہے جب کہ ہندوستانی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کشمیر پر کوئی مسئلہ ہے تو صرف یہ ہے کہ کس طرح جموں و کشمیر کے اس حصہ کو حاصل کیاجائے جو پاکستان کے غیر قانونی قبضہ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ریمارکس میں مہلوک دہشتگرد وانی کو شہید قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی کسی کو کیا قرار دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کا تعلق ہے کئی مرتبہ یہ بات کہی جاچکی ہے کہ دہشت گردی ہمارے لئے ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ جہلم کے متنازعہ پانی میں ماہی گیری کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کشمیر کو مسئلہ بنانے پر پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے داخلی معاملات میں پاکستان یا کسی اور ملک کی مداخلت کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ پاکستان اکثر مسئلہ کشمیر اور انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، اسے بلوچستان ،بلتستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستانی سماج اور جموں و کشمیر کے عوام گھڑی گئی سازش کو کافی سمجھ چکے ہیں اسی لئے اب کوئی بھی کشمیر کو ترقی کے سفر کو پٹرے نہیں اتار سکتا جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے بشمول جموں و کشمیر ملک بھر میں شروع کیا ہے ۔ جہاں تک کشمیر کیا قلیتوں بالخصوص کشمیری پنڈتوں کا تعلق ہے ، یہ ہماری حکومت اور سماج کی ذمہ داری ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے لیکن اس کا جواب ان کے کشمیر کو چھوڑنے میں نہیں ہے ۔ ان کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کرنے میں ہمارا اصل تعلق خاطر ہے ۔ پاکستان نے حال ہی میں کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیاکہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم کے خلاف19جولائی کو یوم سیاہ منائے گا۔

There is 'no Kashmir issue' between India, Pakistan, says Union minister Jitendra Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں