نیا جوڈیشیل بل متعارف کرنے حکومت کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-18

نیا جوڈیشیل بل متعارف کرنے حکومت کا منصوبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججوں کے خلاف شکایت سے متعلق سابق یوپی اے حکومت کی جانب سے متعارف کروائے گئے جوڈیشیل اسٹانڈرڈ اینڈ اکاؤنٹیبلٹی بل کو نریندر مودی حکومت نظر ثانی کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ اس بل میں نئی شق کا اضافہ کیاجارہا ہے جس کے ذریعہ عدلیہ کے کسی بھی اعلیٰ رکن کی کارکردگی کی تنقیح کی جائے گی۔ یو پی اے حکومت میں جیوڈیشیل اسٹانڈرڈ اینڈ اکاؤنٹیبلٹی بل کو سال2014ء میں15ویں لوک سبھا میں متعارف کروایا گیا تھا لیکن پندرہ ویں لوک سبھا کو تحلیل کرنے سے یہ بل ختم ہوگیا تھا ۔ اب حکومت اس بل میں چند تبدیلیوں کے ساتھ اس پر تازہ قانون سازی کی خواہاں ہے ۔ گزشتہ ماہ فروری میں نیشنل مشن فارجسٹس ڈیلیوی اینڈ لیگل ریفارمس کے ایک اجلاس میں اس بل پر غور کیا گیا تھا ۔ اس میں محسوس کیا گیا تھا کہ اگر ہندوستان عدالتوں کی سر بلندی چاہتا ہے تو ملک میں عدلیہ کی اخلاقیات اور عدلیہ کی جانب سے غلط انداز کے مسئلہ کو ختم کرنے عدلیہ کے احتساب کیاجائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں