بےروزگاری ہندوستان کے لئے ایک سنگین چیلنج - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-16

بےروزگاری ہندوستان کے لئے ایک سنگین چیلنج - صدر جمہوریہ پرنب مکرجی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان کے نوجوان مختلف زمروں میں تقسیم ہیں ، صدر پرنب مکرجی نے انتباہ دیا کہ اگر بڑی تعداد میں لوگ روزگار کر تلاش میں ہرسال آرہے ہیں ، اگر انہیں ملازمت فراہم نہ کی گئی تب یہ آبادی کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہوگا ۔ انہوں نے انڈیا اسکلس کامپٹیشن ، انڈیا اسکلس۔2016جو کہ ورلڈ یوتھ اسکلس ڈے کے موقع پر کہا ۔ نوجوان ذہن ہمارا اثاثہ ہیں۔ پالیسی سازوں کی حیثیت سے ، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انہیں باصلاحیت بنایاجائے ۔ ہمیں بہتر مواقع پیدا کرنا ہوگا۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ہم متلاشیان روزگارکو ہرسال ملازمت فراہم نہ کرسکے ، تب یہ آبادی کے لئے ایک بڑا خسارہ ہوگا ۔ اور یہ حالات دھماکو ہوسکتے ہیں ، جس سے بچنا ہوگا ۔ انہوں نے بے روزگاری کو ہندوستان کے لئے ایک بہت سنگین چیالنج قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں18سے29کی عمر کے افراد میں بے روزگاری کا گراف12.9فیصد ہے۔ لہذا ان کا ماننا ہے کہ یہ بہت ہی اہم ہے کہ نوجوانوں کو با صلاحیت کیاجائے جس کے باعث ملازمت کے لئے ان کی راہیں کھل جائیں جس کے باعث ہماری معاشی ترقی ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا جوان قوم ہے جس میں62فیصد آبادی روزگار سے جڑا گروپ ہے اور54فیصد سے زائد آبادی25سال سے کم عمر افراد کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 15ملین نوجوان ہر سال ملازمت کی تلاش میں ہر سال نکلتے ہیں ۔

Unemployment a serious challenge for India: Prez Pranab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں