ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر امریکہ کو تشویش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-31

ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری پر امریکہ کو تشویش

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ نے آج ہندوستان سے کہا کہ وہ اپنے اختیارت سے ہر ممکنہ طریقہ اختیار کرتے ہوئے شہریو ں کی حفاظت کو یقینی بنائے، ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کی رپورٹ پرامریکہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ ہم ہندوستان کی یکجہتی ، عوام اور حکومت کی تائید ، آزادی مذہب، آزادی رائے اور ہر قسم کی عدم رواداری کے خلاف کھڑے ہیں، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے کہا۔ وہ ہندستان میں بیف کے مسئلہ پر بڑھتی ہوئی عد م رواداری کی رپورٹ پر کئے گئے سوالات کے جوا ب دے رہے تھے ۔ حال ہی میں دو خواتین کو مدھیہ پردیش میں خو د ساختہ گاؤ رکھشک کارکنوں نے بیف رکھنے کے شبہ میں تشدد کا نشانہ بنایا۔ تاہم فارنسک رپورٹ سے بعد ازاں بھینس کا گوشت ثابت ہوا ۔ کچھ ہی دن پہلے، چار دلت نوجوانوں کو باندھ کرمری ہوئی گائے کی کھال نکالنے پربری طرح بر سر عام زدوکوب کیا گیا۔ جس کے بعد گجرات میں دلت برادری نے بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس حکومت پر اپوزیشن جماعتوں نے کئی مرتبہ یہ الزام عائد کیا کہ وہ دائیں بازو کی ہندو شدت پسند تنظیموں سے نمٹنے کے لئے نرمی اختیار کررہی ہے، جو کھلے عام ہجوم کے ذریعہ پر تشدد انصاف کرنے میں مصروف ہیں جس کا نشانہ زیادہ تر اقلیتی طبقے رہے ہین ۔ ہم یقینا عدم رواداری اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی رپورٹوں پر تشویش میں مبتلا ہیں ۔ کربی نے بتایا دنیا بھر میں کئی ممالک میں ایسے واقعات ہوتے ہیں، ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی ہر اختیار کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے اور قصور واروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ کربی نے کہا کہ امریکہ ہندوستانی عوام کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملک میں رواداری اور مساوات کے لئے کھڑا ہے ، جو کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں کے مفاد میں اہم ہے ۔

US concern over the growing intolerance in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں