مسجد نبوی ﷺ کے روبرو خود کش حملہ - 6 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-05

مسجد نبوی ﷺ کے روبرو خود کش حملہ - 6 افراد ہلاک

مدینہ منورہ
یو این آئی
ایک خود کش بمبار نے مسجد نبوی ﷺ کے قریب واقع سیکوریٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے خود کو بم سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں دو زائرین اور چار پولیس ملازمین ہلاک ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطاق خود کش بمبار نے پولیس ملازمین سے افطار ساتھ کرنے کی درخواست کی جس پر اس کا خیر مقدم کیا گیا اور جیسے ہی وہق ریب آیا اس نے اپینے بیلٹ میں لگے بموں کو اڑا دیا ۔ اس واقعہ کے فوری بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے مسجد نبوی ﷺ کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد نبوی ﷺ سے زائرین کو اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ مدینہ منورہ کے گورنر پرنس فیصل بن سلمان نے مقام واقعہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی الانصار اسپتال جاکر مزاج پرسی کی ۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف اور جدہ میں بھی پیر کے دن دھماکے ہوئے ۔ اس خبر کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مقام واقعہ کی تصاویر گشت کرنے لگی۔ قطیف میں دو دھماکے ہوئے جس سے شہر دہل گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مقام واقعہ کے قریب انسانی اعضاء کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک دھماکہ مقامی مسجد کے روبرو کھڑی کار کے قریب ہوا جب کہ اس کے فوری بعد دوسرا دھماکہ سات بجے شام مقامی وقت کے مطابق ہوا ۔ کار کے قریب نعش کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے، سمجھاجاتا ہے کہ یہ خود کش بمار کے ہیں۔ مقامی اطلاع کے مطاقبق یہ دھماکہ خود کش بمار نے کیا ۔ قطیف میں سعودی عرب کی اقلیتی شیعہ برادری کی آبادی ہے ۔ عرب نیوز کے بموجب مدینہ منورہ میں بم دھماکہ ایسے وقت ہوا جب روزہ افطار کرنے میں مصروف تھے ، یہ دھماکہ مسجد نبوی ﷺ کے روبر پولیس پوسٹ کے سامنے ہوا ۔، ابتدائی رپورٹ کے بموجب افطار میں مصروف چار پولیس ملازمین اس حملہ میں جاں بحق ہوئے ۔ سوشیل میڈیا پر گشت کرتے ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مسجد نبوی ﷺ کے روبرو ایک کار شعلوں میں لپٹی ہوئی ہے اور دو پولیس ملازمین کی نعشیں نظر آرہی ہیں ۔ قطیف میں خود کش بمبار نے گورنریٹ، ایسٹرن پروینس، میں مسجد فرج العمران کے رو برو خود کو دھماکہ سے اڑا دیا ۔ مسلمانوں کے سب سے زیادہ مقدس دوسرے بڑے شہر مدینہ منورہ میں بم دھماکہ سے مسلمانوں مین غم و غصہ کی کیفیت سوشل میڈیا پر دیکھی گئی ۔ ہرسال کروڑوں فرزندان توحید دنیا بھر سے مدینہ منورہ کی زیارت کے لئے آتے ہیں ۔ جب کہ ماہ مبارک رمضان میں یہ تعداد لاکھوں سے بھی تجاوز کرجاتی ہے ۔ اب تک ان حملوں کی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ قبل ازیں سعودی عرب میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے کئی حملے کئے تھے۔ایک خود کش بمبار نے آج سعودی عرب کے بحر احمر کے شہر جدہ مین خود کو ایک امریکی قونصل خانہ کے قریب دھماکہ سے اڑا لیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکوریٹی عہدیدروں نے پورے علاقہ کو مہر بند کردیا ۔ یہ واقعہ ماہ رمضان مین نماز فجر سے کچھ دیر قبل پیش آیا ۔ گزشتہ برس مارچ میں امریکی سفارت خارجہ نے نامعلوم سیکوریٹی وجوہات کی بنا پر اپنا صدر دفتر اور جدہ وظہران کے اپنے قونصل خانے چند دن کے لئے بند کردئیے تھے۔ رائٹر کے بموجب سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ میں آج صبح امریکی قونسل خانہ کے قریب دھماکہ میں ایک خود کش بمار ہلاک ہوا اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے۔ حملہ آور نے اپنی کار، قونصل خانہ کے روبرو ایک ہسپتال کے باہر رات تقریبا2:15بجے پارک کی تھی۔ جب دو سیکوریٹی عہدیدار اس کی سمت بڑھنے لگے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ چند گھنٹے بعد اسی مقام پر مزید دھماکے سنائی دئیے۔

Saudi Arabia: Bombings target Medina and Qatif mosques

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں