ذات پات اور اقربا پروری کی سیاست کی مذمت - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-23

ذات پات اور اقربا پروری کی سیاست کی مذمت - وزیر اعظم مودی

گورکھپور( یوپی)
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے ذات پات کے نام پر اور اقربا پروری کی سیاست کی مذمت کرتے ہوئے آج اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقیاتی سیاست کو فروغ دیاجاسکے لیکن دلتوں سے متعلق جاری کسی تنازعہ کا ذکر کرنے سے گریز کیا۔ اتر پردیش میں جہاں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، عوام کو خاندانی سیاست ترک کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آپ عوام کو ان لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو ذات پات یا اقربا پروری کی سیاست کرتے ہیں ۔ آپ نے ہر ایک کی جبییں بھری ہیں لیکن کیا آپ کی جیب بھری گئی ہے۔ انہوں ںے ریاست کی اصل اپوزیشن جماعتوں کا نام لئے بغیر کہا کہ میرے پیارے نوجوانوں اقربا پروری اور ذات پات کا زہر ترقی میں مدد نہیں کرے گا۔ وساس واد(ترقی) کی سیاست کی حمایت کریں ۔ میں آپ کی تائید حاصل کرنے یہاں آیا ہوں جیسا کہ آپ نے پہلے لوک سبھا انتخابات میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب خاندانی اور ذات پات کی سیاست بہت ہوچکی ہے ۔ آپ نے ہر ایک کی حمایت کی ہے لیکن کیا انہوں نے آپ کی حمایت کی ہے ، کیا نوجوانوں اور کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس اور ایک فرٹیلائزرپلانٹ کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے مودی نے اس تنازعہ کا کوئی بھی حوالہ دینے سے گریز کیا، جو ان کے ایک پارٹی قائد کے مایاوتی کے خلاف نامناسب تبصرہ یا گجرات میں دلتوں پر تشدد کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ۔ انہو ںنے اپنی تقریر ریاست کی ترقی کو فروغ دینے پر مرکوز رکھی۔ وزیر اعظم نے ریاست کی سماج وادی پارٹی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ریاست کے شعبہ صحت کے لئے فنڈ خرچ کرنے سے قاصر رہی ہے اور عوام سے کہا کہ وہ آئندہ سال ایک ایسی حکومت کا انخاب کریں جو ان کے لئے کام کرسکے ۔ مودی نے کہاکہ میں نے ریاست کو سات ہزار کروڑ روپے دئیے۔ شعبہ صحت کے لئے یہ کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے لیکن ریاستی حکومت نے صرف2850کروڑ روپے ہی صرف کئے کیونکہ باقی رقم حاصل کرنے رقم کے استعمال کی تفصیلات بتانی پڑتی ہیں۔ ایسا اس لئے ہوا کیونکہ ریاستی حکومت مضبوط نہیں ہے ۔ ایک ایسی حکومت جو صحت کے لئے کام نہیں کرسکتی، بر قرار رہنے کی مستحق نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ فرٹیلائزر یونٹ کی بحالی سے ایک بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ گورکھپور میں جگدیش پور، بلدیہ پائپ لائن کے ذریعہ گیس کی سربراہی شروع ہونے سے یہاں گیس پر مبنی معیشت قائم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کے ذڑیعہ لائی جانے والی گیس گورکھپور کے ہر مکان میں پہنچے گی جس طرح پانی سربراہ کیاجاتا ہے ۔

Modi in Uttar Pradesh: PM denounces caste politics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں