نئے برانڈ کی قوم پرستی مسلط ہونے کا اندیشہ - سینئر کانگریس قائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-28

نئے برانڈ کی قوم پرستی مسلط ہونے کا اندیشہ - سینئر کانگریس قائد

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سینئر کانگریس قائد کے وی تھامس نے کہا ہے کہ حکومت کے تیار کردہ نئی تعلیمی پالیسی مسودہ نے ایک مخصوص مذہب سے جڑی نئے برانڈ کی قوم پرستی لاگو ہونے کا اندیشہ پیدا کردیا ہے ۔ آئی اے این ایس سے انٹر ویو میں تھامس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی کہ وہ دیو مالائی قصہ کہانیوں کو قدیم ہندوستان کی طبی کامیابیوں کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ تھامس نے کہا کہ ملک میں اب ترقی کی بات نہیں ہوتی جیسا کہ وعدہ کیا گیا تھا ۔ اب عام بحث گائے کے تحفظ، سیکولر ازم کی ضرورت اور نئے برانڈ کی قوم پرستی پر ہورہی ہے جو ایک مخصوص مذہب سے جڑی ہے ۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی صرف ایک قسم کی اقدار کو بڑھاوا دینے کی سمت میں دکھائی دیتی ہے ۔ تعلیم اور سماج کا بھگوا کرن بڑھ رہا ہے ۔ دلتوں پر ظلم ہورہا ہے ۔ عوام کو جواہر لالنہرو، سروے پلی رادھا کرشن اور ذاکر حسین جیسے دور اندیش رہنماؤں کی کمی یقینا محسوس ہورہی ہے ۔ تھامس نے کہا کہ کئی ہندوستانی سائنسدانوں کو اس وقت شرمندگی ہوئی جب وزیر اعظم مودی نے دیو مالائی کردار کرن کی پیدائش اور گنیش کے ہاتھی والے سر کی مثال، سائنس میں ہندوستان کی حصول یابیوں کے طور پر دی ۔ وزیر اعظم دوسری مثالیں دے سکتے تھے۔ یہ پوچھنے پر کہ گزشتہ چھ دہوں میں نظام تعلیم کے روڈ میاپ بنانے میں کانگریس کا کیا رول رہا، تھامس نے کہا کہ کانگریسی ہونے کے ناطہ ہمیں ایسا نظام تعلیم وضع کرنے میں ناکامی کی ذمہ داری لینی ہوگی جو ہندوستانیوں کو سائنٹفک میلان رکھنے والا وزیر اعظم منتخب کرنے میں مدد دے سکتا تھا۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے صدر نشین تھامس نے حکومت کی ریلوے بجٹ کو عام بجٹ میں ضم کردینے کی کوشش پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت، تمام جمہوری اداروں اور حکمرانی کے سابقہ طور طریقوں کو تباہ کردینے پر تلی ہے ۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیر پلاننگ کمیشن سے چھٹکارا حاصل کرلیا۔ آج کا نیتی آیوگ، وزارت فینانس کے ایکسٹینشن کے سوا کچھ نہیں ۔ اسی طرح ریلویز کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ صرف اقتدار کو مرکوز کرنا ہے ۔ میں اس کے حق میں نہیں ہوں ۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تبصرہ چاہنے پر تھامس نے کہا کہ کمیٹی فی الحال سرکاری بینکوں کے ڈوبے قرض پر اپنی رپورٹ تیار کرنے کے قطعی مرحلہ میں ہے ۔

New brand of nationalism being invoked in education: senior Congress leader K.V.Thomas

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں