جرمنی کے میونخ شہر میں تین مقامات پر دہشت گرد حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-23

جرمنی کے میونخ شہر میں تین مقامات پر دہشت گرد حملے

میونخ
یو این آئی
جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ مال میں ہوئی فائرنگ کے علاوہ شہر میں دو اور مقامات پر حملے کئے گئے ۔ ایک مقامی میڈیا مونیشیر ابنیڈز یٹانگ کے بموجب کم سے کم پندرہ افراد شاپنگ سنٹر میں ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ جرمنی کے این ٹی وی چینل نے صرف دس ہلاکتوں کی توثیق کی ۔ تاہم پولیس کے بموجب تین حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک ہوئے جب کہ حملہ آور تا اطلاع مفرور ہیں ۔ جرمنی کے تیسرے بڑے شہر میں سڑکیں ویران ہوگئیں ، ٹرانسپورٹ معطل کردیا گیا اور ہائی ویز کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ۔ اسپیشل فورسس فوری مقام واقعہ پر پہنچ گئی جب کہ اولپمپیا شاپنگ مال میں اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ شہر کے ایک اور علاقہ کارل اسپلائزاسکوائر ، سینٹرل میونخ میں مزید شوٹنگ کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اس کی توثیق نہیں کی گئی ۔ ٹیکسی ڈرائیوروں کو کارل اسپلاٹز علاقہ کونہ جانے کا مشورہ دیا گیا۔ ایک اور مقام اسرار تو اسکوائر پر بھی شوٹنگ کی اطلاع ہے جو سٹی سینٹر کا قریبی علاقہ ہے۔ یہ بات کئی ٹوئٹر پوسٹ میں بتائی گئی۔ پولیس ان اطلاعات سے بخوی واقف جو شہر میں شوٹنگ ہورہی ہے ، ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حالات ابھی تک قابو میں نہیں آئے ہیں اور لوگوں کو عوامی مقامات، سب وئے اور ٹرین کے ذریعہ سفر کرنے سے گریز کرنے کے لئے کہا گیا پولیس کا ماننا ہے کہ کئی شوٹرز ہین۔ سمجھا جاتا ہے کہ میونخ واقعہ میں تین شوٹرز ملوث ہینِ باروین کے وزیر داخلہ نے بتایا۔ شاپنگ مال مین کئی ہلاکتوں کی پولیس نے توثیق کردی ۔ ٹوئٹر میں پوسٹ ایک ویڈیو میں گولیوں کی آواز سنائی دی گئی۔ شوٹر ابھی تک پکڑے نہیں جاسکے ، جرمنی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ایک شخص شاپنگ مال میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کرنے لگا، جس کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے ، اس کے بعد شوٹرنے سنٹر سے باہر آکر ریلوے اسٹیشن کا رخ کیا۔ پولیس نے انتباہ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو مال سے دور رہنے اور اپنے اپارٹمنٹوں میں رہنے کا مشورہ دیاگیا۔ مال کو فوری خالی کروادیا گیا ۔ مقامی میڈیا کی جانب سے پندرہ ہلاکتوں کے بارے میں بتایا گیا ۔ تاہم سرکاری طور پر چھ ہلاکتوں کی توثیق کی گئی ۔ شاپنگ مال کا عملہ اب بھی اسی عمارت میں ہے ، ایک ملازم نے رائٹر کوبتایا کہ اور کہا کہ لوگ اسٹوریج روم میں چھپے ہوئے ہیں۔ تمام افراد باہر سے دوڑتے ہوئے اسٹور میں داخل ہوئے اور میں نے دیکھا کہ ایک شخص زمین پر پڑا ہوا ہے ، وہ اس قدر زخمی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ نہیں بچ پائے گا۔ میونخ ٹرانسپورٹ کے انتظامیہ نے بتایا کہ انہوں نے کئی بسوں، ٹرینوں اورٹرامس کی خدمات معطل کردی ہے ۔ ڈی ویلٹ کی رپورٹ کے مطابق شوٹنگ کا واقعہ میک ڈونالڈ میں شاپنگ مال کے قریب شروع ہوا ۔ ابھی تک اس حملہ کی کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اسلامک اسٹیٹ کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اس حملہ کی مبارکبادی دی۔

Munich attack: teenage gunman kills nine people at shopping centre

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں