افسانوی گلوکارہ مبارک بیگم کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-20

افسانوی گلوکارہ مبارک بیگم کا انتقال

ممبئی
پی ٹی آئی
افسانوی گلو کارہ مبارک بیگم کا جو1961کی رومانوی فلم ہماری یاد آئے گی کے ٹائیٹل گیت کے لئے زیادہ جانی جاتی ہیں، طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ80برس کی تھیں ۔ انہوں نے جوگیشوری میں کل اپنے مکان میں آخری سانس لی ۔ ان کے خاندان کے ایک رکن نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مبارک بیگم نہیں رہیں جوگیشوری میں کل رات ساڑھے نو بجے مکان پر ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں مبارک بیگم نے1950تا1970کے دہوں میں کئی ہندی فلمی گیت اور غزلیں گائی تھیں ۔ گزشتہ چند برس سے وہ بیمار تھیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ میں پہلا گیت1949میں گایا تھا جو سولو تھا۔ انہوں نے لتا منگیشکر کے ساتھ موہے آنے لگی انگڑائی آجا آجا اور آؤ چلیں سکھی وہاں گیت گایا تھا۔1950تا1960مبارک بیگم نے اس دور کے بہترین میوزک ڈائرکٹرس ایس ڈی برمن، شنکر جئے کشن اور خیام کے ساتھ ایسی فلموں کے لئے گیت گائے تھے جن میں سنیل دت، نرگس اور راجندر کمار جیسے افسانوی اداکاروں نے کام کیا تھا۔ انہوں نے بمل رائے کی فلم دیو داس میں جس کی موسیقی برمن نے دی تھی، گیت وہ نہ آئیں گے پلٹ کر گایا تھا ۔ تنوجہ کی فلم ہماری یاد آئے گی کا ٹائٹل گیت کبھی تنہائیوں میں ہماری یاد آئے گی مبارک بیگم کے ان گیتوں مین سب سے نمایاں ہے جو آج بھی لوگوں کو یاد ہے ۔ 2011میں حکومت مہاراشٹرا نے مبارک بیگم کے علاج کے لئے ایک لاکھ روپے کی مالی امداد منظور کی تھی۔

Mubarak Begum, legendary playback singer, dies at 80

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں