مرکز کے دہلی حکومت کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہند پاک صورتحال کے مانند - وزیراعلیٰ کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-18

مرکز کے دہلی حکومت کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہند پاک صورتحال کے مانند - وزیراعلیٰ کجریوال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
متعدد مسائل پر مرکز کے ساتھ اپنی تلخ جنگ میں چیف منسٹر اروند کجریوال نے مودی کے دہلی حکومت کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو ہند۔ پاک قسم کی صورتحال سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی رکاوٹ نہ ہوتی تو وہ شہر کے لئے چار گنا زیادہ بہتر کام کرسکتے تھے ۔ اے کے شو میں بات چیت کی پہلی قسط کو عام آدمی پارٹی کے قومی ربط میں اضافہ کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا ۔ کجریوال نے کئی متنازعہ مسائل کو چھوا ہے جن میں21پارلیمانی سکریٹریز کے تقررات ، سی بی آئی کی جانب سے ایک ٹاپ عہدیدار کی گرفتاری اور عہدیداروں کے تبادلے شامل ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پر یہ کہتے ہوئے لعن طعن کیا کہ نریندر مودی کی نظروں میں تو وہ ملک کے واحد بد عنوان چیف منسٹر ہیں ۔ تقریبا دو گھنٹہ تک جاری رہنے والے پروگرام میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا ۔ انہوں نے مرکز پر الزام عائد کیا کہ وہ اے اے پی حکومت کو توڑنے کی کوشش کررہا ہے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ مائیکرو مینجنگ سی بی آئی ہیں ۔ انہوں نے کہا لیکن ہرکتے کا اس کا دن ہوتا ہے اور ان تمام باتوں کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ کجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی گجرات مین آئندہ اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہاں زیادتی کی فضا پائی جاتی ہے اور عوام بی جے پی دور کو نکال باہر کرنا چاہتے ہیں ۔ اپنی حکومت کی جانب سے تشہیر پر رقم خرچ کرنے کو منصفانہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پچھلے مالیاتی سال میں526کروڑ نہیں بلکہ صرف75کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر افواہیں پھیلانے کا آر ایس ایس پر الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلانے میں دنیا میں کوئی اس کا متوازی نہیں ہے ۔ اگر وہ کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کرتے اور ہند۔ پاک جیسی صورتحال نہ پیدا کرتے تب ہمارا کیا ہوا کام چار گنا مزید بہتر ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے(وزیر اعظم سے) کہہ دیا ہے کہ اگر میں نے کوئی غلطی کی ہے تو وہ مجھے معاف کریں لیکن براہ کرم اس چبھن کو ختم کریں کافی کام کیاجاچکا ہے لیکن اگر کوئی رکاوٹ نہ ہو تو کام چار گنا زیادہ بہتر ہوجائے گا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا رابرٹ وڈرا یا سونیا گاندھی یا شیوراج سنگھ چوہان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے۔ وہ مجھ سے نہیں بلکہ میری دینات داری سے خوفزدہ ہیں ۔ مکمل پولیس فورس ہمارے ساتھ ہے ۔ مرکز اسی طرح کام کررہا ہے جس طرح کہ برطانیہ میں مجاہدین آزادی کے ساتھ برتاؤ کیا تھا۔ وہ سی ڈبلیو جی اسکام کی تحقیقات نہیں کررہے ہیں۔ میں نے اپنے ایم ایل ایز سے کہہ دیا ہے کہ وہ جیل جانے کے لئے تیار رہیں ۔ انہوں نے مرکز کو وارننگ دی کہ وہ طلباء نہ الجھے۔ اگر یہ رجحان جاری رہا تب یہ مستقبل میں ملک کے لئے خطرہ ہوگا ۔ بی جے پی زیر قیادت مرکز نے تعلیم بجٹ میں 25فیصد کی کمی کردی۔ یہ82ہزار کروڑ سے68ہزار کروڑ ہوگیا۔ اگر نوجوان تعلیم نہ پائیں تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوام کو بیرونی ممالک لے جانے والی غیر قانونی ایجنسیوں پر کراک ڈاؤن ہوگا ۔ ہم باہر جانے والے افراد کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک بورڈ قائم کریں گے ۔ دہلی حکومت کے گیارہ ٹاپ عہدیداروں کے شہر سے باہر تبادلوں کے مسئلہ پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اہم معاملات پر شہر میں تبادلہ خیال ہونا چاہئے اورہماری حکومت ان عہدیداروں کو واپس لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے دفتر سے اجازت کے بغیر عہدیداروں کے تبادلہ کا یہ واقعہ ہندستان کی تاریخ میں پہلا ہے ۔ وہ دہلی میں حکومت کو متزلزل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ہمیں مفلوج کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم طاقتور بن کر ابھریں گے ۔ ہم ملک سے ماہرین کو مدعو کرنے چند دنوں میں اشتہارات جاری کریں گے ۔ ا ے سی بی کے کام کاج پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال8جون کو مرکز نے اے سی بی کے حصول کے لئے نیم فوجی دستے روانہ کئے تھے۔

Kejriwal compares relationship between Delhi Govt & Centre to India-Pak relations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں