کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-24

کشمیر قیامت تک پاکستان کا حصہ نہیں بن سکتا - سشما سوراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
سخت الفاظ میں پاکستانی وزیر اعظم کے کشمیر پر متنازعہ بیان کا جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں تشدد کو بھڑکا رہا ہے ۔ پاکستان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ مرکزی وزیر برائے خارجی امور نے ہفتہ کے دن پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے تبصرے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پورا ہندوستان پاکستانی وزیر اعظم سے یہ کہناچاہتا ہے کہ ان کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا چاہے قیامت ہی کیوں نہ آجائے ۔ اپنے سخت بیان میں سوراج نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں تشدد کو بھڑکا رہا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کے علاوہ ان کا یہ کواب کہ کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ ہوگا جو کہ پاک وزیرا عظم نے کل کہا تھا ۔ پاکستان حافظ سعید اور دیگر دہشت گردوں کے ذریعہ اس مقام کو نشانہ بنارہا ہے جو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔ سوراج کا یہ بیان ایک دن بعد سامنے آیا جب کہ کل پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس دن کا انتظار کررہے ہیں ۔ جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ سوراج نے پاک وزیر اعظم پر حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کو شہید قرار دینے پر کڑی تنقید کی۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ برہان وانی حزب المجاہدین کمانڈر تھا؟ وہ ملک جو خود اپنے لوگوں کے خلاف جنگی جہاز اور آرٹیلری استعمال کرتا ہے اسے ہماری سیکوریٹی فورسس پر انگلیاں اٹھانے کا کوئی حق نہیں ۔

Sushma Swaraj: Pakistan’s dream of Kashmir will not be realised till end of eternity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں