مودی کی مدد کر کے میں خود کو قصوروار محسوس کرتا ہوں - رام جیٹھ ملانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-04

مودی کی مدد کر کے میں خود کو قصوروار محسوس کرتا ہوں - رام جیٹھ ملانی

لکھنو
پی ٹی آئی
سرکردہ وکیل اور آرجے ڈی کے رکن پارلیمان رام جیٹھ ملانی نے اتوار کے دن کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مدد کرکے قصور وار اور دھوکہ کھائے ہوئے محسوس کرتے ہیں جب کہ مودی بیرون ملک سے کالا دھن لانے کے وعدے مین ناکام ہوگئے ہیں۔ سماج وادی سندھی سبھا کے علاقائی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیاکہ انہوں نے مودی کو وزیر اعظم بننے میں بھرپور مدد کی جب بی جے پی قائدین نے غیر ملکی بینکوں سے کالا دھن ملک واپس لانے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم وزیر اعظم بننے کے بعد مودی کالا دھن کو ملک واپس لانے میں ناکام رہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے وعدہ کو پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے دھوکہ دیا گیا ہے کہ اور میں اپنے آپ کو قصور وار سمجھتا ہوں کہ میں نے مودی کی مدد کی ۔ میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ کہہ سکوں کہ مودی کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں ۔ جیٹھ ملانی نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ایک صاف ستھرا امیج رکھتے ہیں اور وہ ملک کا مستقبل ہیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا کہ وہ جیٹھ ملانی کی بہت عزت کرتے ہیں کیوں کہ وہ انصاف کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے سندھی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ایس پی کو دوبارہ اقتدار دلائیں ۔

Feel 'guilty' and 'cheated' for helping PM Narendra Modi: Ram Jethmalani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں