دہلی ارکان اسمبلی کے مشاہرہ میں اضافہ حق بجانب - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-01

دہلی ارکان اسمبلی کے مشاہرہ میں اضافہ حق بجانب - کجریوال

پانا جی
یو این آئی
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے آج دہلی کے ارکان اسمبلی کے مشاہرہ میں اضافہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان ارکان اسمبلی کو بہت کم ہی مشاہرہ دیاجاتا تھا۔ گوا کے دارالحکومت پانا جی سے 35کلو میٹر دور علاقہ پونڈا میں، گواڈائیلاگ ود یوتھ پروگرام سے خطا ب کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ دہلی کے ارکان اسمبلی کو ماہانہ بارہ ہزار روپے تنخواہ دی جاتی تھی جو ملک میں اقل ترین کے اجرت 9ہزار کے تقریبا برابر تھی ۔ اس لئے ہم نے ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کو پچاس ہزار روپے کردیا ۔ اس کے علاوہ میں نے حلقہ میں دورے کرنے کے لئے کچھ الاؤنس اور ٹیلی فون بل وغیرہ دینے کے لئے کی اجازت دی ہے لیکن اسے بڑھاچڑھا کر بتایاجارہا ہے ۔ یہ اتنا اضافہ تھا کہ کسی نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ چونکہ تنخواہ بے حد کم تھی اسل ئے میں نے اضافہ کا فیصلہ کیا۔ لیکن اس پر یہ کہاجارہا ہے کہ میں نے400فیصد تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔ کجریوال نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے کونسلرس کے ہاں موڈی یا مرسڈیز جیسی قیمتی کاریں چلاتے ہیں جب کہ ان کی ماہانہ تنخواہ تین ہزار روپے ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ایسا نظام چلا رکھا ہے جس میں کونسلر کو بہت کم تنخواہ دی جاتی ہے اور اس لئے وہ دوسرے طریقوں سے دولت کما لینے کا موقع دیاجاتا ہے۔ اس لئے وہ کہیں سے بھی اور کسی بھی ذریعہ سے رقم کمالے گا لیکن ہمین ایک شفاف ماحول کی ضرورت ہے ۔ کجریوال نے سینئر صحافی راجدیپ سردیسائی کو گوا میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے چیف منسٹر کے عہدے کا امیدوار بنائے جانے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ ڈیسائی گوا کے چیف منسٹر کا امید وار بنائے جانے کی افواہ ہے اور یہ میڈیا کے ساتھیوں کی سوچ کا نتیجہ ہے ۔

Delhi MLA's Salary Hike: Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں