وزیر پنجاب مجھے گرفتار کر کے دکھائیں - دہلی وزیراعلیٰ کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-30

وزیر پنجاب مجھے گرفتار کر کے دکھائیں - دہلی وزیراعلیٰ کجریوال

امرتسر
پی ٹی آئی
چیف منسٹر اروند کجریوالنے جنہیں آج وکرم سنگھ مجیٹھیا کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کیس میں ضمانت منظور کی گئی ہے، منشیات کے مسئلہ پر پنجاب کے وزیر مال پر ایک بار پھر تنقید کی ۔ اور ایس اے ڈی قائد کو چیلنج کیا کہ وہ انہیں گرفتار کرکے دکھائیں۔ انہوںنے عہد کیا کہ وہ چھ ماہ بعد ایک نیا پنجاب تخلیق کریں گے ۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہا کہ وہ جھوٹے کیسس سے خوفزدہ نہیں ہیں ۔ انہوں نے مجیٹھیا کو انتباہ دیا کہ آنے والے انتخابات میں عوام ان سے انتقام لیں گے ۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر نے کہا کہ میں مجیٹھیا کوچیالنج کرتا ہوں کہ وہ مجھے گرفتار کر کے دکھائیں کیونکہ وہ اقتدار میں ہیں ورنہ چھ ماہ بعد میں انہیں گرفتار کراؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف دائرکردہ ہر کیس کے لئے پنجاب کے عوام آنے والے انتخابات میں مجیٹھیا سے انتقام لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھ ماہ بعد میں ایک نیا پنجاب تعمیر کروں گا ۔ کجریوال نے کہا کہ منشیات کے مسئلہ کے سبب پنجاب کی بری حالت ہے اور انہوں نے مجیٹھیا کے خلاف اپنے الزامات دہرائے جو ایس اے ڈی سربراہ ڈپٹی چیف منسٹر سکھبیر سنگھ بادل کے برادر نسبتی ہیں۔ کجریوال نے کہا وہ ایسا کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ میں نے انہیں بدنام کیا ہے۔ میں آپ سب سے یہ سوال کرتا ہوں کہ پنجاب میں منشیات کا ڈیلر کون ہے ؟ میں اسے جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کتنے منہ بند کرے گا۔ جب میں نے پنجاب کا دورہ کیا تو مجھے عوام نے بتایا کہ وہ انہیں دھمکانے جھوٹے کیسس دائر کرتا ہے ۔ اگر وہ اور بادل میرے خلاف ہتک عیز کیس دائر کرسکتے ہیں تو میں سمجھ سکتا ہوں کہ وہ عام آدمی کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے ۔ عدالت نے مجھے سمن جاری کیاتھا اسی لئے میں یہاں آیا ۔ میں دہلی کا چیف منسٹر ہوں ، خدا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن جب کسی عام آدمی کے خلاف کیس دائر کیاجاتا ہے تو عدالتوں کے چکر کاٹتے ہوئے اس کی ساری زندگی برباد ہوجاتی ہے ۔ آج میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے جھوٹے کیسس سے خوفزدہ نہیں ہوں۔ کجریوال اور عام ادمی پارٹی قائد سنجے سنگھ کو آج یہاں ایک مقامی عدالت نے ضمانت منظور کرلی جہاں وہ مجیٹھیا کی جانب سے دائر کردہ ہتک عزت کیس کے سلسلہ میں حاضر ہوئے تھے ۔ عدالت نے15اکتوبر کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے ۔

Arrest me or I'll arrest you after coming to power: Kejriwal to Majithia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں