دادری سانحہ - عدالت کا اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-15

دادری سانحہ - عدالت کا اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

لکھنو
پی ٹی آئی
سورج پور کی ایک عدالت نے جمعرات کے دن محمد اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف مبینہ گاؤ کشی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ وجئے کمار نے درخواست پر دفعہ156(3)کے تحت اخلاق کے ارکان خاندان کے خلاف مبینہ گاؤ کشی پر ایک مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ، ڈی ایس آر ترپاٹھی، سینئر پراسیکوشن آفیسر نے بتایا۔ گزشتہ سال ستمبر میں اخلاق کو فسادیوں نے گھر میں بیف رکھنے کے الزام عائد کرتے ہوئے گھر میں گھس کر بری طرح زدوکوب کرکے ہلاک کردیا تھا ۔ بشاڈہ گاؤں، دادری کے مکینوں نے گوتم بدھ نگر کے ایس ایس پی سے 5جون کو ملاقات کرتے ہوئے انہیں محمد اخلاق کے خاندان پر مبینہ گاؤ کشی کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دباؤ ڈاکا، جس پر انہوں نے تفتیش کا حکم دیاتھا۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ فارنسیک لیاب نے داری واقعہ کے آٹھ ماہ بعد ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ اخلاق کے گھر سے برآمد گوشت بیف ہی کا ہے، جس کے باعث حملہ آور قاتلوں کے اس موقف کو تقویت مل گئی کہ انہوں نے بے وجہ اخلاق پر حملہ نہیں کیا تھا اور اس قتل کا مقصد کلی طور پر مذہبی تھا۔ ملزمین کے وکیل بی آر شرما نے بتایا کہ8اکتوبر2015ء کو انہوں نے ایک شکایت ایسایس پی، ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو دیتے ہوئے گاؤ کشی کرنے پر اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی ۔ بعد ازاں انہوںنے یہ درخواست جوڈیشیل مجسٹریٹ کو دی جس پر عدالت کی جانب سے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدیات دی گئی ۔ سنجئے رانا، جو ایک ملزم کاباپ ہے نے کہا کہ عدالت نے بہتر طریقہ پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ۔ اتر پردیش حکومت ایک طرف کارروائی کررہی تھی ۔ اب عدالت کے حکم سے دونوں جانب انصاف ہوگا۔

Dadri lynching: Court orders registration of FIR against Akhlaq's family

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں