نام نہاد تحفظ گاؤ کمیٹیوں پر امتناع کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-22

نام نہاد تحفظ گاؤ کمیٹیوں پر امتناع کا مطالبہ

احمد آباد
پی ٹی آئی
حقائق معلوم کرنے والی ٹیم نے گجرات کے اونا ٹاؤن کا دورہ کیا۔ سرکاری زرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دلتوں پر مظالم اور زیادتوں کے واقعات کے بعد یہ ٹیم یہاں کا دورہ کررہی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گؤ رکھشا سمیتی کے کارکنوں کی جانب سے ایک مخصوص دلت فرقہ کو ہی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ ضلع گرسومانت کے موضوع موٹا سمودھولیا میں چار دلت نوجوانوں کو شدید زدوکوب کیا گیا، جس کے بعد یہ مسئلہ موضوع بحث بن گیا اور مختلف گوشوں سے نہ صرف تنقیدیں کی جانے لگیں بلکہ احتجاج بھی شروع کردیا گیا ۔ احتجاج میں کل اس وقت شدت پیدا ہوگئی جب کہ سات نوجوانوں نے خود کشی کی کوشش کی۔ یہ واقعات ریاست کے مختلف مقامات پر پیش آئے۔8رکنی حقائق معالم کرنے والی ٹیم جو کہ غیر سرکاری تنظیموں اور دلتوں پر مشتمل ہے ، موضع کا دورہ کیا، جہاں چند دن قبل زدوکوب کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ٹیم کے ارکان نے کہا ہے کہ دلتوں کو بآسانی نشانہ بنایاجارہا ہے ، جب کہ ذبیحہ گاؤ میں دلت ملوث نہیں ہیں، لکن اس طرح سے ان پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ وہ گایوں کو ہلاک کرکے ان کا چرم نکال رہے ہیں ۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ جانوروں کا چر نکالنا ان کا روایتی کاروبارہے۔ گجرات کے مختلف علاقوں میں ایک کمیٹی کام کررہی ہے تاکہ گایوں کا تحفظ کیاجاسکے ۔ یہ کمیٹی جو کہ کسی کی مقرر کردہ نہیں ہے ، بلکہ مختلف افراد کی جانب سے قائم کی گئی ہے تحفظ گائے کے عنوان سے کام کررہی ہے ۔ یہ بات کو شک پرمارنے بتائی، جوکہ حقائق معلوم کرنے والی ٹیم کے صدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گایوں کا تحفظ کرانے والے گروپ کی جانب سے دلتوں کو بآسانی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ، جس کی وجہ سے دلتوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران علاقہ میں اس طرح کے تین واقعات پیش آئے ہیں، جس میں دلت فرقہ کے ارکان کو نام نہاد گؤ ویجلینس کی جانب سے زدوکوب کیا جارہا ہے اور ان پر الزام عائد کیاجارہا ہے کہ وہ گایوں کو ہلاک کرکے ان کے چرم نکال رہے ہیں ۔ جب کہ یہ افراد مردہ گایوں کا چرم نکالا کرتے ہیں ۔ حقائق معلوم کرنے والی کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت کوچاہئے کہ وہ اس طرح کی نام نہاد کمیٹیوں اور گروپس پر امتناع عائد کردیاجا نا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب کہ ذبیحۃ گاؤ کے خلاف قانون نافذ ہے، پھر کس لئے اس طرح کے گروپس کی ضرورت ہوگی ۔ ٹیم کے ارکان نے پولیس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں فوری موثر کارروائی کرے۔

Cow Vigilantes are the new security threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں