نوجوت سنگھ سدھو کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ - عاپ میں شمولیت کی قیاس آرائیاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-19

نوجوت سنگھ سدھو کا راجیہ سبھا سے استعفیٰ - عاپ میں شمولیت کی قیاس آرائیاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کرکٹر سے سیاست داں بننے والے بی جے پی قائد نوجوت سنگھ سدھو جنہوں نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ، جس کے بعد ان کے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کے امکانات قویٰ ہوگئے ہیں جب کہ عاپ قائد اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے ان کے حوصلہ کو سلام کہا ہے۔ امرتسر کے سابق رکن اسمبلی کے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دینے کے کچھ ہی گھنٹے کے بعد عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے ٹوئٹر پر سدھو کے حوصلہ کی ستائش کی ، جنہوں نے صاف الفاظ میں پنجاب میں بی جے پی کے کسی بھی رول پر اپنے مایوسی کا اظہار کیا، جوان کی راجیہ سبھا میں استعفیٰ دینے کی وجہ بنی۔ لوگ راجیہ سبھا کی نشست کے لئے اپنا سیدھا ہاتھ دے سکتے ہیں ۔ راجیہ سبھا کی نشست کو اپنی ریاست کے بچاؤ کے لئے چھوڑنا؟ میں سدھو جی کے حوصلہ کو سلام کرتا ہوں، کجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا ۔ قبل ازیں، سدھو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوںنے راجیہ سبھا کی نشست وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر پنجاب کی فلاح کے لئے قبول کیا تھا ، تاہم جب ہر کھڑکی جو پنجاب کی سمت جاتی ہے ۔ بند ہونے پر ، مقصد فوت ہوگیا ۔ ان کا پورا بیان ان کی اہلیہ نے فیس بک پر پوسٹ کیا جس میں کہا گیا ، کہ اب یہ ایک بوجھ بن گیا ہے ، میں اسے اٹھانا نہیں چاہتا۔ صحیح یا غلط کی جنگ میں آپ غیر جانبدار نہیں رہ سکتے اور جب کہ پنجاب سب سے بڑی ترجیح ہے ، اس دوران بی جے پی نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر سدھو سے بات کرے گی۔ ہم ان سے بات کریںگے کہ آیا کیوں انہوں نے یہ قدم اٹھایا، سینئر بی جے پی قائد اور وزیر برائے ریاست اور اسپورٹس وجئے گوئل نے نامہ نگاروں کو بتایا۔ قبل ازیں بی جے پی قائد نوجوت سندھ سدھو نے جنہیں نریندر مودی حکومت نے راجیہ سبھا کے لئے نامزد کیا تھا پیر کے دن ایوان بالا سے اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ قیاس لگایاجارہا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری کے او ایس ڈی گردیپ سنگھ سپال نے ٹوئٹ کیا کہ نامزد رکن نوجت سنگھ سدھو راجیہ سبھا سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مکتوب استعفیٰ انصاری کے نام ہے جو راجیہ سبھا کے صدر نشین ہیں۔ امکان ہے کہ استعفیٰ قبول کرلیاجائے گا۔ یہ استعفیٰ بی جے پی کے لئے بڑی حیرت کا باعث ہے جو پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ شریک اقتدار ہے۔ توقع ہے کہ ریاست میں الیکشن آئندہ سال کے اوائل میں ہوگا۔ اس پیشرفت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی قائد سنجے سنگھ نے ٹی وی چینلوں سے کہا کہ ہم راجیہ سبھا سے سدھو کے استعفیٰ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ آپ کے دیگر سوالات قبل از وقت ہیں ۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ کرکٹر سے سیاستداں بنے نوجوت سنگھ سدھو کے ایوان بالا سے استعفیٰ کو پنجاب کی اکالی ، بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کے طور پر دیکھا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحیح الفکر لوگوں کو چاہئے کہ وہ کرپشن کے خلاف اس دھرم یدھ میں شامل ہوجائیں ۔ عام آدمی پارٹی پنجاب میں اقتدار کی دعویدار کے طور پر دیکھی جارہی ہے ۔

BJP leader Navjot Singh Sidhu resigns from Rajya Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں