سرکاری دعوت افطار اور عید الفطر سے قبل کپڑوں کی تقسیم کا تلنگانہ جی او جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-19

سرکاری دعوت افطار اور عید الفطر سے قبل کپڑوں کی تقسیم کا تلنگانہ جی او جاری

حیدرآباد
اعتماد نیوز
تلنگانہ حکومت نے رمضان میں دعوت افطار اور عید الفطر کے موقع پر غریبوں میں کپڑوںکی تقسیم سے متعلق رہنمایانہ خطوط جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں حکومت نے ایک جی او بھی جاری کیا ۔ سابق کی طرح اس رمضان میں بھی حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر دعوت افطارکا اہتمام کیاجائیگا۔ 26جون کو جی ایچ ایم سی کے تحت آنے والے100مساجد میں سرکاری طور پر دعوت افطار کا اہتمام کیاجائے گا اور ایک لاکھ غریب خاندانوں کو کپڑے تقسیم کئے جائیں گے۔26جون کو نظام کالج، حیدرآباد گراونڈ میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیاجائے گا جس میں چیف منسٹر کے علاوہ عوامی منتخبہ نمائندے مذہبی رہنما اور دوسرے شرکت کریں گے ۔ اسی دن ریاست کے نو اضلاع کے95اسمبلی حلقوں میں بھی افطار کی دعوت منعقد کی جائے گی۔ اضلاع میں95ہزار غریب خاندانوں میں کپڑے تقسیم کئے جائٰیں گے۔یتم خانوں مین پانچ ہزار کپڑے تقسیم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں