قیمتوں میں اضافہ روکنے میں وزیر اعظم ناکام - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-12

قیمتوں میں اضافہ روکنے میں وزیر اعظم ناکام - راہول گاندھی

غازی آباد
یو این آئی
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ وہ کانگریس کے نائب صدر ہونے کے ناطے پارٹی کی لڑائی لڑنے والے کارکنوں کا حال چال پوچھنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہے ۔ غازی آباد کے ارتھلا دیہات میں کانگریس کارکن مینا دیوی سے ملنے کے بعد راہول گاندھی نے صحافیوں سے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کرتے وقت مینا دیوی جھلس گئی تھیں ۔ اسی طرح کے کارکن پارٹی کی طاقت ہیں اور ان کا حال جاننا پارٹی ان کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کانگریس پارٹی کے کارکنوں کا خیال رکھنا میری زمہ داری ہے ۔ کانگریس زمین سے وابستہ لوگوں کی پارٹی ہے اور اسی وجہ سے آج عوامی سطح پر جدو جہد کرنے والی زخمی خاتون کا رکن کو دیکھنے یہاں آیا ہوں ۔ واضح رہے کہ8جون کو حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران پتلہ نذر آتش کرنے کے دوران مینا دیوی زخمی ہوگئی تھیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مینا دیوی کا حال پوچھنے راہول گاندھی ان کی رہائش گاہ اتر پردیش میں غازی آباد کے ارتھلا پہنچے۔ ہنڈی ندی کے کنارے پر آبا د ارتھلا میں کل رات سے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کردی گئی تھیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج الزام لگایا کہ مہنگائی روکنے کے وعدے کے ساتھ ساتھ اقتدار میں آئی مودی سرکار دو سال میں بھی عوام کو اس سے راحت دینے میں ناکام رہی ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ مودی اس وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے کہ مہنگائی کم کی جائے گی لیکن اس کے دو سال کی مدت میں مہنگائی گھٹنے کی بجائے مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ اب مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور ان کی پارٹی اس کے خلاف جنگ روکنے والی نہیں ہے ۔ مہنگائی عام لوگوں کے لئے بڑا بحران ہے اور ان کی پارٹی اس کے خلاف جنگ جاری رکھے گی ۔ انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں لیکن ہمارے یہاں پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھ رہے ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں