پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا ضروری - وزیر دفاع پاریکر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-12

پاکستان کو منہ توڑ جواب دینا ضروری - وزیر دفاع پاریکر

غازی آباد
یو این آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ ہندوستان پر حملہ کرنا اس کا پیدائشی حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا ذہن تبدیل کرنے کے لئے اسے منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر پاریکر نے جمعہ کی رات اتر پردیش کے شہر غازی آباد کے معزز شخصیات کے وفد جس میں مقامی رکن پارلیمنٹ و مملکتی وزیر خارجہ جنرنل وی کے سنگھ بھی شامل تھے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ ہندستان پر حملہ کرنا اس کا پیدائشی حق ہے وہ ہندوستان کو اپنا طاقتور دشمن سمجھتے ہیں ۔ ہمیں اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے موقف کو میں سمجھ سکتا ہوں لیکن ممبئی حملوں کے در پردہ وجوہات کو سمجھ میں نہیں آتیں ۔ پاکستان کے تئین وزیر دفاع کا سخت موقف اس وقت سامنے آیا جب پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر حملہ میں پاکستان کی شمولیت کا اشارے مل رہے ہیں ۔ اس سوال پر کہ ہندوستان، چین کے تئیں اسی طرح کا سخت موقف اپنانے میں کیوں ہچکچا رہا ہے جب کہ چین ہندوستان علاقہ میں افواج روانہ کررہا ہے اس پر وزیر دفاع پاریکر نے کہا کہ سرحدی تنازعہ کے حل کے لئے دونوں ممالک بات چیت کررہے ہیں ۔ کئی برسوں سے ہند۔ چین کی سرحد پر دونوں ممالک کی جانب سے ایک بھی گولی نہیں چلائی گئی ۔ پاریکر نے وضاحت کی کہ حقیقی خطہ قبضہ پر سرحدی خلاف ورزیوں کو روکا نہیں جاسکتا۔ کئی مرتبہ وہ لوگ ہماری سرحدوں میں گھس آتے ہیں اور کئی مرتبہ ہمارے سپاہی اس کے علاقہ میں گشت کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں، جس پر چین کا دعویٰ ہوتا ہے کہ یہ علاقہ اس کی عملداری میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی سرحدات میں گھس آنے کے واقعات میں30تا40فیصد تک کمی آئی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں