ایم ایم خان قتل کیس - نجیب جنگ کی گرفتاری کا مطالبہ - عام آدمی پارٹی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-24

ایم ایم خان قتل کیس - نجیب جنگ کی گرفتاری کا مطالبہ - عام آدمی پارٹی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی اور نجیب جنگ کے درمیان تعلقات آج ایک نئی پستی پر پہونچ گئے جب بر سر اقتدار جماعت نے این ڈی ایم سی کی ایک عہدیدار کے قتل کے سلسلہ میں لیفٹننٹ گورنر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جب کہ ریاستی اسمبلی کے ایک پیانل نے کہا کہ انہیں پانچ اسکام کیسوں کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا جائے۔ عام آدمی پارٹی نے این ڈی ایم سی آفیسر ایم ایم خان کے قتل پر نجیب جنگ کے ساتھ ٹکراؤ کی راہ پر ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر دلیپ پانڈے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں نجیب جنگ کا رول مشکوک ہے ۔ انہوں نے کیوں این دی ایم سی کو خط لکھتے ہوئے خان کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لیفٹننٹ گورنر کو گرفتار کیاجائے اور عہدہ سے انہیں برخاست کردیاجائے ۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاپ لیڈر راگھو چڈھا نے لیفٹننٹ گورنر پر الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے قائدین کرن سنگھ تنور اور مہیش گیری کو بچا رہے ہیں ، یہ دونوں رمیش ککر سے وابستہ ہیں جو قتل کیس کا اصل ملزم ہے ۔ آج شائع شدہ ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر نے ایم ایم خان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی تھی، راگھو چڈھا نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر بی جے پی کے ایجنٹ کی طرح کام کررہے ہیں اور انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہئے ۔ انہیں قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار بھی کیاجانا چاہئے۔ عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا اور اس معاملہ مین اپنا احتجاج درج کرایا کہ ایم ایم خان قتل کیس میں لیفٹننٹ گورنر کوئی کارروائی کیوں نہیں کررہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ لیفٹننٹ گورنر یا تو استعفیٰ دیں یا انہیں فوری طور پر برخاست کیاجائے اور اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں غیر جانبدارانہ جانچ کی جائے ۔ عاپ نے لیفٹننٹ گورنر سے دریافت کیا کہ انہوں نے ککر یا اس کے وکلاء کے ساتھ کتنی بار ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ17مئی کو ان کا خط اس وقت جاری ہوا تھا جب ایم ایم خان کے قتل کی خبر شائع ہوچکی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز عام آدمی پارٹی کے 12ارکان اسمبلی کے ایک وفد نے لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات کر کے شیلا ڈکشت کی حکومت کے خاطیوں کے خلاف دائر ایف آئی آر پر کاروائی نہ کئے جانے پر سوال کیا تھا۔ یہ ایف آئی آر عام آدمی پارٹی کی49دنوں کی حکومت کی طرف سے درج کرائی گئی تھی ۔ عاپ کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ شیلا ڈکشت اور ریلائنس کے صدر نشین مکیش امبانی کے خلاف مبینہ بد عنوانی کے معاملوں میں دائر ایف آئی آر پر کارروائی نہ کرنے کے لئے نجیب جنگ کے ساتھ ہی اے سی بی کے سربراہ ایم کے مینا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیاجانا چاہئے ۔

AAP demands action against LG in M M Khan case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں