مودی حکومت میں ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-27

مودی حکومت میں ملک میں غیر معلنہ ایمرجنسی نافذ - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایمر جنسی کے ریمارکس پر وزیرا عظم نریندر مودی پر جوابی تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت میں ملک میں غیر معلنہ ایمر جنسی نافذ ہے ۔ پارٹی ترجمان نام وڈکانے یہ کہتے ہوئے ارونا چل پردیش اور اتر کھنڈ میں مرکز کے رول پر تنقید کی کہ یہ جمہوریت کا گلا گھونٹنے کی مثالیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ایمر جنسی پر یہ تازہ بحث شروع کی گئی ہے ۔ مجھے کہنے دیجئے کہ یہ ملک غیر معلنہ ایمر جنسی کے دورسے گزر رہا ہے ۔ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب ایڈوانی جی نے ایمر جنسی کے برقرار رہنے کی بات کہی تھی وہ واضح طور پر اس حقیقت کی نشاندہی کررہے تھے کہ یہ حکومت ایمر جنسی کا اعلان کرنے کے قابل ہے ۔ وہ بی جے پی کے بزرگ قائد ایل کے اڈوانی کے ایک سال قبل کئے گئے ریمارکس کا تذکرہ کررہے تھے ۔ جو طاقتیں جمہوریت کو کچل سکتی ہیں وہ اب طاقتور ہیں اور ایمر جنسی کا نفاذ ممکن ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ غیر تحریر شدہ، غیر معلنہ ایمر جنسی برقرار ہے ۔ دستور کا عدم احترام ہے ۔ مودجودہ حکومت میں منتخبہ حکومتوں کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے ۔ ناراضگی کے حق کو چھینا جارہا ہے ۔ ٹام وڈکا نے کہا کہ ایک آمر وزیرا عظم کی زیر قیادت حکومت قائم ہے ۔ وزراء کو معطل حالت میں رکھا گیا ہے ۔ اس ملک کے وزیر خارجہ کا کوئی رول نہیں ہے ۔ بی جے پی کے غیر سرکاری ترجمان کی جانب سے وزیر فینانس کو ویٹر کہا گیا ہے ۔ کیا آپ اسے ان کے آقا کی آواز کہہ سکتے ہیں ۔ غالبا وہ وزیر اعظم کے غیر سرکاری ترجمان ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے درمیان حالیہ لفظی جھڑپ کا تذکرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کانگریس ترجمان نے حیدرآباد یونیورسٹی میں دلت اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی، جے این یو تنازعہ اور دیگر مسائل پر حکومت کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ یہ غیر معلنہ ایمر جنسی کی مثالیں ہیں ۔ مودی نے39سال قبل عائد کردہ ایمر جنسی کی سیاہ رات کو یاد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت ملک کی طاقت ہے اور کہا کہ ان کے عہد و پیماں کوآگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

'Undeclared Emergency' under Modi rule, alleges Cong

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں