امریکی سینٹ نے مودی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-18

امریکی سینٹ نے مودی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی - کانگریس

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی کے کامیاب دورہ امریکہ کے دعووں کی ہوا اتارتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ امریکی سینٹ نے بالآخر مودی اور ان کے پروپیگنڈہ کرنے والوں کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوں کی قلعی کھول دی ہے۔ امریکی سینٹ نے ہندوستان کو امریکہ کا ایک عالمی دفاعی و جنگی حلیف تسلیم کرنے سے متعلق اپنے برامدی کنٹرول قواعد میں ایک اہم ترمیم کو منظوری دینے سے انکار کردیا ہے ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس سے مودی کا خطاب کیا تھا؟ کیا امریکی کانگریس کا سیشن جاری تھا، وہاں50ارکان کانگریس بھی موجود نہیں تھے۔ دیگر عملہ کے ارکان تھے اور جو آٹو گراف لے رہے تھے وہ غیر مقیم ہندوستانی تھے ، جنہیں دعوت دے کر بلایا گیا تھا۔ شرما نے خطاب کے وقت موجود ارکان کی فہرست کی جانچ کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں کوئی تقریر رکھتے ہیں تو دعوت نامے بھیجتے ہیں اور تقریب میں موجودلوگوں کی نصف تعداد غیر ارکان پارلیمنٹ کی ہوتی ہے ۔ یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ آیا ہندوستان امریکہ کا اہم دفاعی پارٹنر ہے یا پھر محض فوجی سازوسامان کا ایک خریدار ہے ۔

US Senate Exposed Hollowness Of PM Modi's Claims, Says Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں