وزیر اعظم نے آفات سماوی قومی نظم و انصرام منصوبہ جاری کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-02

وزیر اعظم نے آفات سماوی قومی نظم و انصرام منصوبہ جاری کیا

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج آفات سماوی قومی نظم و انصرام منصوبہ جاری کیا جو ملک میں اب تک تیاری کیاجانے والا اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کا مقصد ہندوستان کو آفات سماوی سے محفوظ بنانا ہے ۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق منصوبہ سے توقع ہے کہ آفات سماوی سے بروقت آگہی اور سانحہ کی صورت میں جان و مال کے نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبہ کی اجرائی کے موقع پر وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ، مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو ، اور دفتر وزیر اعظم، وزارت داخلہ اور آفات سماوی قومی نظم و انصرام اتھاریٹی کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔ بیان کے مطابق منصوبہ چار اہم نکات پر مشتمل ہے جس میں آفات سماوی کے جوکھم کو سمجھنے، جوکھم سے بہتر طو رپر نمٹنے ، جوکھم کو کم کرنے پر سرمایہ کاری(اسٹرکچرل اور نان اسٹرکچرل اقدامات کے ذڑیعہ) اور سانحات کا مقابلہ کرنے کی تیاری جیسے قبل از وقت انتباہ اور آفات کے بعد بہتر تعمیر نو اقدامات شامل ہیں ۔ یہ منصوبہ حکومت کے تمام اداروں اور محکمہ جات کے درمیان ہر طرح کے تال میل کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ منصوبہ میں پنچایت سے شہری ادارہ جات تک حکومت کی تمام سطحوں کی ذمہ داریوں اور کردار کا تعین کیا گیا ہے ۔ علاقائی تناظر کے سبب یہ منصوبہ نہ صرف سانحات سے نمٹنے میں فائدہ مند بلکہ ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے بھی بہتر ہوگا۔

PM releases National Disaster Management Plan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں