پاکستان کے ساتھ امن بات چیت کے لئے تیار - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-28

پاکستان کے ساتھ امن بات چیت کے لئے تیار - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پاکستان کے ساتھ امن بات چیت اہمیت کا حامل ہے تاہم فورسس کو مکمل آزادی ہے کہ وہ کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف طاقتیں سر گرم ہیں تاہم ہندوستان صرف جمہوری طور پر منتخب سسٹم سے بات چیت کرے گا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ان کا مئی2014ء میں پاکستان کے سات کسی بھی قسم کے تعلقات کے خلاف رویہ تھا اور ساتھ ہی سری نگر میں ہفتہ کے دن8سی آر پی ایف کے جوان عسکری پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے پر مودی نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ سے ہی اپنے پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے جس پر کوئی بحث نہیں ۔ جو بھی ٹیبل پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں وہ بات چیت کریں گے اور جو سرحد پر اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ اپنی پوری طاقت اس پر صرف کریں گے ۔ ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کرے گااور ہمارے جوان اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کریں گے ۔ یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردوں پر دباؤ بڑ ھ گیا ہے ، ان کی اسکیمات ناکام ثابت ہورہی ہیں جس ارادے سے وہ آگے بڑھ رہے ہیں اسے ناکام بنایاجارہا ہے اور انہیں بڑے چیالنجس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی ناکامی کے باعث ایسے واقعات پیش آتے ہیں جب کہ ہمارے جوان اپنی جانیں جوکھم میں دال کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں ۔ ہم اپنے جوانوں پر بہت فخر کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کو چوکنا اور ہوشیار ہر وقت رہناہوگا تاہم انہوں نے تعجب کا اظہار کیا کہ پاکستان میں کون بات چیت کرے گا منتخب حکومت یا دیگر اداکار ۔ دیکھئے پاکستان میں کئی قسم کی قوتیں کارکرد ہیں ۔ تاہم حکومت صر ف جمہوری طور پر منتخب حکومت سے بات چیت کرے گی۔ ہماری کوششیں اس کے لئے جاری ہیں ۔ تاہم ہماری سب سے بڑی ترجیح امن ہے ۔ ہماری اولین ترجیح ہندوستان کی حفاظت ہے۔ ہم اپنی کوششوں میں کامیاب بھی ہوتے ہیں ۔ جہاں تک بات چیت کا معاملہ ہے ، ہم نے پہلے ہی دن سے جب کہ میں نے حلف لیا تھا اور انہیں حلف برداری کے موقع پر مدعو بھی کیا گیا ، ہم ان سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، تاہم یہ ہماری اصولوں اور مفادات کو داو پر لگاکر نہیں ہوگا ۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں کہا کہ میرے ملک کے فوجیوں کو پوری آزادی ہے کہ وہ جس طر ح چاہیں جواب دیں اور وہ ایسا ہی کرتے رہین گے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان سے بات چیت کے لئے ان کی لکشمن ریکھا کیا ہے ، جس پر مودی نے جواب دیا کہ پہلی چیز یہ ہے کہ پاکستان میں آپ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس سے بات کریں، منتخب حکومت سے یا پھر دیگر طاقتیں ۔

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ پیچیدہ سرحدی مسئلہ اور بعض نئے مسائل، باہمی تعلقات کے فروغ کے لئے بڑا چیلنج ہیں۔ چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ دو پڑوسی ممالک چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعہ قدیم ہے اور بعض نئے مسائل دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ مین رکاوٹ ہیں۔ ان سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے تاہم نئے مسائل کیا ہیں اس کی وضاحت نہیں کی ۔وزیر فینانس ارون جیٹلی نے جو گزشتہ ہفتہ چین کے دورہ پر تھے، جمعہ کے دن کہا تھا کہ سرحدی مسئلہ اور دیگر امور پر ہند۔ چین اختلافات کا باہمی تجارت پر معمولی اثر پڑا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھتی جارہی ہے ۔

PM Modi prepared for peace talks with Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں