دہلی حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کا وزیر اعظم پرالزام - کجریوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-03

دہلی حکومت کے لئے مسائل پیدا کرنے کا وزیر اعظم پرالزام - کجریوال

نئی دہلی
آئی اے این ایس
چیف منسٹردہلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ پر الزام عائد کیاکہ وہ حکومت کی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے انتظامیہ کا نظم و نسق متاثر ہونے کے امکانات پیدا ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے آج یہاں کہا کہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور مودی حکومت کی جانب سے دہلی حکومت کے تعلق سے جارحیت کا رویہ اختیار کرتے ہوئے رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عہدیداروں کے لئے مسائل اور مشکلات پیدا ہوتے جارہے ہیں ۔ انہوں نے اس طرح کے ریمارکس اس وقت کئے جبکہ دہلی حکومت کے ایپ پر مبنی پریمیم بس سرویس کو شروع نہیں کیا جاسکا۔، کیونکہ لیفٹننٹ گورنر نے اسکے لئے منظوری نہیں دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی دہلی حکومت کے پراجکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے وہ لیفٹننٹ گورنر کو آلہ کار بنائے رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی لیفٹننٹ گورنر کے کندھے سے فائرنگ کررہے ہیں تاکہ دہلی حکومت کی کارکردگی متاثر ہوسکے ۔ دہلی حکومت نے ایپ پر مبنی پریمیم بس سرویس کی پالیسی کا اعلان کیا جو کہ وسط جون سے کام کرنا شروع کرنے والی تھی اور یکم جون سے اس کا رجسٹریشن بھی شروع ہونے والا تھا۔ لیکن لیفٹننٹ گورنر نے اس سلسلہ میں منظوری نہیں دی ۔ اسکیم سے متعلق ایک نوٹیفکیشن 20مئی کو جاری کیا گیا ، لیکن لیفٹننٹ گورنر نے پراجکٹ کے تعلق سے منظوری نہیں دی ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم کے علاوہ لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ ، دہلی کی حکومت کی کارکردگی اور اسکیمات میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کرتے آرہے ہیں تاکہ حکومت کے لئے مسائل پید اہوں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پریمیم بس سرویس کے آغاز کا تذکرہ کیا، جس پر عمل آوری فی الحال روک دی گئی ہے ، کیونکہ گورنر نے اس سلسلہ میں منظوری نہیں دی۔

PM Modi creating hurdles for Delhi govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں