ہندوستانی حکومت کے تعاون سے تعمیر کردہ اسٹیڈیم کا جافنا میں افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-19

ہندوستانی حکومت کے تعاون سے تعمیر کردہ اسٹیڈیم کا جافنا میں افتتاح

نئی دہلی
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہند، سری لنکا کید وستی کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی یوم یوگا کے سلسلہ میں جافنا میں منعقد ہونیوالی ایک تقریب میں سوریہ نمسکار سے پوری دنیا میں سماجی ہم آہنگی ، مکمل صحت اور بہتر طریقہ زندگی کو اپنانے کا پیغام گیا ہے۔ مودی نے یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جافنا کے دورائی پا اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یوم یوگا کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اس بات پر مضبوط یقین رکھتا ہے کہ معاشی ترقی کا فائدہ اس کے پڑوسیوں کو بھی پہونچے۔ مودی سری لنکا کے صدر میتری پالا سیری سینا نے از سر تعمیر شدہ اس اسٹیڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے اسے سری لنکا کے عوام کے نام وقف کردیا۔ ہندوستان کے تعاون سے بننے والے اس اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر پر سات کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہاکہ21جون کو پوری دنیا بین الاقوامی یوگ دیوس منانے جارہی ہے، اس کے72گھنٹے پہلے اس تقریب کے آغاز کے موقع پر اس اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے سوریہ نمسکار کرکے پوری دنیا میں سماجی خیر سگالی ، خوشحالی اور صحت کے سلسلہ میں بیدار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ مودی نے کہا کہ سری لنکا نے اقوام متحدہ کی پوری دنیا میں یوم یوگا منانے کی تجویز کی سب سے پہلے حمایت کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات صرف حکومت کی سطح پر نہیں بلکہ تاریخ ، ثقافت، زبان اور فن کی سطح پر قائم رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان سری لنکا کو اقتصادی طورپر خوشحال دیکھنا چاہتا ہے اور اس کے لئے اس کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج اس اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پروگرام سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نئی شروعات ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا یہ خیال رہا ہے کہ اس کے پڑوسی ممالک ترقی کریں اور خوشحال رہیں۔

Modi, Sirisena inaugurate stadium in Jaffna renovated by India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں