ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک بنانے کا وقت آ گیا - سادھوی پراچی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-08

ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک بنانے کا وقت آ گیا - سادھوی پراچی

دہرہ دون
پی ٹی آئی
وی ایچ پی لیڈر سادھوی پراچی نے ایک تنازعہ پیدا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک بنانا وقت کا تقاضہ ہے ۔ تنازعات پیدا کرنے کے لئے جانی جانے والی سادھوی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس سے پاک ہندوستان کا مشن پورا ہوچکا ہے اور اب ملک کو مسلمانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت ہے ۔ انہوں نے رورکی میں جہاں گزشتہ ہفتہ دو فرقوں کے درمیان ایک اسکراپ ڈیلر کی دکان زبردستی خالی کرانے کے مسئلہ پر جھڑپ میں کم از کم32افراد زخمی ہوئے کہا کہ اب جب کہ ہم نے کانگریس سے پاک ہندوستان کا مشن پورا کرلیا ہے ، اب وقت ہے کہ ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک کیاجائے ۔ خان پور کے رکن اسمبلی کنور پرنب سنگھ چیمپین کے مکان پر مبینہ طور پر ایک فرقہ کے ارکان نے حملہ کیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ ایک مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی ہے، سادھوی نے دعویٰ کیا کہ چمپین کے مکان پر حملہ ایک منصوبہ بند سازش تھا۔ اتر پردیش کے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی یوگی آدتیہ ناتھ کو چیف منسٹر کے امید وار کی حیثیت سے پیش کرتی ہے تو وہ ریاست میں یقینا میں300سیٹیں حاصل کرے گی۔ پراچی اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ خانس کے فلموں کے بائیکاٹ کی بات کی تھی اور تمام مسلم تعلیمی اداروں کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہاں قوم دشمن سر گرمیوں کا پتہ لگایاجاسکے ۔

It is time to make India free of Muslims, says Sadhvi Prachi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں