کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے پر بایاں محاذ میں اختلاف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-11

کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے پر بایاں محاذ میں اختلاف

کولکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال میں2019میں لوک سبھا انتخابات تک کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے سی پی ایم کے فیصلہ پر بایاں محاذ میں شامل دیگر پارٹیاں سی پی آئی، آر ایس پی اور فارورڈ بلاک نے سخت مخالفت کی ہے ۔ آج بایاں محاذ کی میٹنگ میں ان تینوں چھوٹی پارٹیوں نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کے باوجود خراب نتائج آنے کے بعد بھی کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے ۔ سی پی آئی کے سابق ریاستی سکریٹری منجو کمار مجمدار نے کہا ہے کہ ہم نے سی پی ایم سے واضح طور پرکہا کہ وہ عوام میں یہ کہنا بند کریں کہ2019ء تک کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رہے گا۔ ہم اس طرح کے اتحاد کے سراسر خلاف ہے۔ سی پی ایم کا اتحاد سے متعلق علاحدہ ایجنڈا ہے ۔، اس لئے ہم مسلسل اس اتحاد کی مخالفت کرتے رہیں گے ۔ مجمدار نے کہا کہ بایاں محاذ سے نکلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بایاں محاذ کو عوام میں مقبولیت حاصل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عوامی تحریک چلانے کی ضرورت ہے اور بنگال میں لیفٹ تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بایاں محاذ سے باہر دیگر کمیونسٹ جماعتوں کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے ۔ خیال رہیکہ اسمبلی انتخابات سے قبل بھی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ، فارورڈ بلاک اور آر ایس پی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے خلاف تھے ۔ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں44نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن جماعت کا دورجہ حاصل کیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے باوجود سی پی ایم کانگریس کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کے حق میں ہے ۔ سی پی ایم لیڈروں کا کہنا ہیکہ ترنمول کانگریس کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام سیکولر اور جمہوری جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہے اور بنگال میں کانگریس کا ایک وجود ہے اس لئے اس کے ساتھ بھی اتحاد جاری رہنا چاہئے ۔ دوسری جانب کانگریس نے بھی اشارہ کیا ہے کہ وہ سی پی ایم کے ساتھ اتحاد کو جاری رکھنے کے حق میں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں