عالمی تحدید اسلحہ بلاک میں ہندوستان کی شمولیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-28

عالمی تحدید اسلحہ بلاک میں ہندوستان کی شمولیت

نئی دہلی
آئی اے این ایس
سیول میں این سی جی رکنیت کے معاملہ میں دھکا دکھانے کے چند دن بعد ہندستان پیر کے دن عالمی تحدید اسلحہ بلاک مزائل ٹکنالوجی کنٹرول ریجیم(ایم ٹی سی آر) کا 35واں رکن بن گیا جس سے ملک کو نہ صرف اعلیٰ مزائل ٹکنالوجی کی منتقلی یقینی ہوگی بلکہ اسے اسلحہ برآمد کرنے کا لائسنس بھی حاصل ہوجائے گا۔ وزارت خارجہ نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان ایم ٹی سی آر میں شامل ہوگیا ہے ۔ بلاک نے نئی دہلی میں فرانسیسی سفارت خانہ اور نیدر لینڈس و لکژمبرگ کے سفارت خانوں کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔ ایم ٹی سی آر کی رکنیت کو ہندوستان کو جائز نیو کلیر طاقت کی حیثیت سے تسلیم کرنے کی سمت ایک قدم مانا جارہا ہے ۔ نئی دہلی نے1998ء میں ایٹمی تجربہ کیا تھا ۔ ہندوستان نے2008ء میں ایم ٹی آر کی رکنیت کے لئے درخواست دی تھی ۔ یہ گروپ 1987ء میں قائم ہوا تھا جس کا مقصد عام تباہی کے اسلحہ کا پھیلاؤ رکنا تھا۔ ہندوستان کا ایم ٹی سی آر میں شمولیت کے لئے طویل انتظار دراصل واشنگٹن میں جون کے اوائل میں اس وقت ختم ہوگیا تھا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کا دورہ کیا تھا ۔ بلاک کے34ممالک میں کسی نے بھی ہندوستان کی رکنیت پر اعتراض نہیں کیا۔ اس طرح اس کا داخلہ آسان ہوگیا۔ چین اس بلاک کا رکن نہیں ہے ۔ چین نے جنوبی افریقہ، ناروے ، برازیل،آسٹریا ، نیوزی لینڈ، آئر لینڈ اور ترکی جیسے ممالک کے ساتھ مل کر نیو کلیر سپلائرس گروپ(این ایس جی) میں ہندوستان کی شمولیت کی راہ روک دی تھی۔

​India joins Missile Technology Control Regime, MTCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں