حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کا دعویٰ خارج کرنے کا ہندوستانی مطالبہ مسترد - برطانوی عدالت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-22

حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کا دعویٰ خارج کرنے کا ہندوستانی مطالبہ مسترد - برطانوی عدالت کا فیصلہ

اسلام آباد، نئی دہلی
پی ٹی آئی
برطانیہ کی ایک عدالت نے آج حیدرآباد فنڈ کیس کے تحت تقریبا350کروڑ روپے کے پاکستان کے دعوے کو خارج کرنے کی ہندوستان کی درخواست کو مسترد کردی ۔ اس طرح اس معاملہ میں بھرپور مقدمہ کی راہ ہموار کردی ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ برطانوی ہائی کورٹ نے حیدرآباد فنڈ پر پاکستان کے دعوے کو خارج کرنے کی ہندوستان کی کوشش16جون2016ء کو مسترد کردی ۔ ہندوستان عدالت کو ترغیب دینے میں ناکام رہا کہ پاکستان کا موقف ناقابل قبول ہے اور وہ ہائی کمشنر پاکستان کے نام پر20 ستمبر1948ء سے ایک کھاتہ میں35ملین جی بی پی کے قانونی استحقاق کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکتا ۔ دفتر خارجہ نے کہا جج نے اس بات کو قبول کیا کہ اس رقم پر پاکستان کے دعوے کی تائید میں اچھے ثبوت موجود ہیں ، جن پر مقدمہ میں بھرپور غور کرنے کی ضرورت ہے، تاہم نئی دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ مقدمہ کے زیر التوار رہنے یا معاملہ کی یکسوئی کے لئے رقسم کی ملکیت سے متعلق کسی نتیجہ پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا بالخصوص موجودہ فیصلہ میں واضح طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ ملکیت کے پاکستان کے دعوے کو خارج کرنے کے لئے ہندوستان کے کئی دلائل میں زیادہ مضبوطی ہے ۔

Hyderabad fund case: UK court rejects India's plea to dismiss Pak claim

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں