حج کمیٹی آف انڈیا کے چیرمین اور وائس چیر مین کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-25

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیرمین اور وائس چیر مین کا انتخاب

نئی دہلی
یو این آئی
رکن پارلیمنٹ چودھری محبوب علی علی قیصر کو آج حج کمیٹی آف انڈیا کا چیر مین منتخب کرلیا گیا ۔ ٹی ایم سی کے لوک سبھا ممبر اور سلطان احمد اور گوا حج کمیٹی کے چیر مین شیخ جینا کو وائس چانسلر منتخب کیا گیا ۔ حج کمیٹی کے سربراہ کے انتخاب کے لئے آج یہا ں جواہر بھون میں منعقدہ انتکابی میٹنگ میں یہ انتخاب بیلیٹ پیپر کے ذریعہ عمل میں آیا۔ چودھری محبوب علی قیصر کو دس اور ان کے حریف حاجی عنایت حسین قریشی کو چھ ووٹ ملے ۔ چودھری محبوب علی قیصر کے نام کی تجویز ، بہار حج کمیٹی چیر مین حافظ محمد الیاس ، عرف سنو بابو نے پیش کی تھی جس کی تائید کیرالہ سے رکن پارلیمنٹ ای ٹی بشیر نے احمد کی ۔ حاجی الیاس عرف سنو بابو نے بتایا کہ حاجی عنایت حسین قریشی کی حمایت میں مرکزی وزیر مملکت مختار عباس نقوی آئے تے لیکن ممبروں کی اکثریت نے مسٹر محبوب علی قیصر کو منتخب کیا۔ قیصر نے اپنے انتخاب کو ایک آزمائش پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام متعلقین کے اشتراک سے سفر حج کے سالانہ نظم کے فرائض انجام دیں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ فریضہ حج کی ادائیگی احسن سے احسن طور پر عمل میں آئے۔

Hajj Committee of India Chairman and Vice Chairman elected

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں