مسئلہ کشمیر کو غیر ضروری عالمیانہ پر پاکستان پر تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-03

مسئلہ کشمیر کو غیر ضروری عالمیانہ پر پاکستان پر تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج مسئلہ کشمیر کو غیر ضروری عالمیانہ پر پاکستان پر شدید تنقید کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا یہ اہم سبب نہیں ہے بلکہ بیرونی سر پرستی سے دہشت گردی مرکزی مسئلہ ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر کے حصوں کے غیر قانونی قبضہ کو ختم کرنے اور ہندوستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کو روکنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم، ہندوستان کے خلاف مفادات حاصلہ کے منصوبوں کو بالکلیہ مسترد کرتے ہیں ۔ ہندوستان کو پوری ریاست جموں و کشمیر پر جائز اقتدار اعلیٰ حاصل ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کشمیر مسئلہ کی کوئی عالمی وسعت نہیں ہے ۔یہ صرف ان ذہنوں میں ہے جو غیر ضروری طور پر باہمی معاملہ کو عالمیانہ بنانا چاہتے ہیں۔ وکاس سروپ نے کہا کہ پاکستان کو جموں و کشمیر کے حصوں پر غیر قانونی قبضہ کا تخلیہ کرنے کی ضرورت ہے اور ان حصوں میں لاکھوں عوام کو در پیش مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔ ترجمان سے اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کی عالمی وسعت پر غوروخوض کے لئے منعقدہ شدہ ایک کانفرنس پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا تھا ۔ جب ان سے صدر پاکستان ممنون حسین کے کل کے تبصرہ کے بارے میں پوچھا گیا تو سروپ نے کہا کہ ہمارے خطہ میں امن کے فقدان اور عدم استحکام کے جاری رہنے کی وجہ بیرونی زیر سرپرستی دہشت گردی اور ہندوستان کے داخلی امور میں پاکستان کی بار بار مداخلت ہے ۔ پاکستان کے صدر نے ہندوستان پر بات چیت سے دور بھاگنے کا الزام عائد کیا تھا۔

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ کراچی اور صوبہ بلو چستان میں تخریبی اور دہشت گرد سر گرمیوں کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرنے میں ملوث ہے ۔ پاکستان دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بریفننگ میں کہا کہ ہندستان کے ملو ث ہونے کے بارے میں بین الاقوامی برادری کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا ہے ۔ ہندستانی انٹلی جنس ایجنسی را کے ایک بر سر خدمت عہدیدار کی گرفتاری سے پاکستان کے دیرینہ موقف کی توثیق ہوتی ہے کہ ہندوستانی انٹلی جنس ایجنسیاں پاکستان بالخصوص بلو چستان اور کراچی میں تخریبی اور دہشت گرد سر گرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکوریٹی ایجنسیاں تمام خطرات سے بخوبی واقف ہیں اور ان کا جواب دینے کے لئے موثر کام کررہی ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں