ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا چین مخالف نہیں - سشما سوراج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-20

ہندوستان کی این ایس جی رکنیت کا چین مخالف نہیں - سشما سوراج

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ایسے میں جب کہ ہندستان این ایس جی کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں، وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا ہے کہ چین ہندستان کے داخلہ کی مخالفت نہیں کررہا ہے ، جب کہ وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے بیجنگ کی تائید حاصل کرنے کے لئے16اور17جون کو اچانک وہاں کا دورہ کیا۔ سشما سوراج نے کہا کہ چین صرف48رکنی نیو کلیئر تجارت گروپ کی رکنیت کے لئے پیمانہ اور طریقہ کار کی بات کررہا ہے ۔ انہوں ںے کہا کہ ہندوستان کو امید ہے کہ وہ چین کی تائید حاصل کرنے کے لئے اسے منالے گا۔ این ایس جی اتفاق رائے کے اصول پر کام کرتا ہے ۔ سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو اس سال نیو کلیر سپلائرس گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کا یقین ہے۔ انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران اپنی وزارت کی کامیابیوں کو نمایاں کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی توانائی پالیسی کے لئے این ایس جی میں داخلہ کافی اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خود23ملکوں سے ربط میں ہوں ۔ ایک دو ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ بالعموم اتفاق رائے پایاجاتا ہے ۔ جئے شنکر نے24جون کو سیول میں ہونیو الی این ایس جی کی ایک میٹنگ سے پہلے16اور17جون کو بیجنگ کا دورہ کیا تھا ۔ این ایس جی کے اس کھلے اجلاس میں ہندوستان کی رکنیت کے بارے مین غور کئے جانے کا امکان ہے ۔

٭ سشما سوراج نے کہا کہ عراق میں داعش نے جون2014میں جن39ہندوستانیوں کا اغوا کیا وہ اب بھی زندہ ہے ۔ اس طرح انہوں نے ان ہندوستانیوں کی ہلاکت کے تعلق سے اطلاعات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہیں۔
٭ وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈرگس رکھنے پر جون2014سے جن12ہندوستانیوں کو اٹلی میں قید رکھا گیا تھا انہیں رہا کردیا گیا ہے ۔
٭ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اب تک شراب کے تاجر وجئے مالیااور سابق آئی پی ایل چیف للت مودی کی حوالگی کے لئے برطانیہ سے رجوع نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائرختوریٹ نے اب تک وزارت کو درکار دستاویزات فراہم نہیں کئے ہیں ۔
٭ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان نے پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کے لئے این آئی اے ٹیم کو دورہ کی اجازت دینے سے انکار نہیں کیا ہے۔ بلکہ صرف مزید وقت طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

China is not opposed to India's NSG bid, we will convince Beijing: Sushma Swaraj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں