افسانوی باکسر محمد علی کلے کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-05

افسانوی باکسر محمد علی کلے کا انتقال

Boxing-legend-Muhammad-Ali
لاس اینجلس
اے ایف پی
باکسنگ کی دنیا کے بادشاہ محمد علی کلے کا انتقال ہوگیا ۔ 20ویں صدی میں باکشنگ کی علامت بننے والے کلے تقریبا تین دہائیوں تک باکسنگ کے افق پر چھائے رہے۔74سالہ مقبول ترین و پسندیدہ کھلاڑی تقریبا32سال تک رعشہ کی بیماری سے لڑتے رہنے کے بعد بالآخر آج شام زندگی کی لڑائی ہار گئے ۔ تین مرتبہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپن باکسر کر حالیہ برسوں میں کئی مرتبہ شریک اسپتال کیا گیا تھا۔ علی نہ صرف باکسنگ رنگ میں اپنی منفرد مکہ بازی سے بلکہ انسانی خدمت کی سر گرمیوں سے بھی سارے عالم میں شہرت رکھتے تھے ۔ انہو ں نے اپریل میں فونکس میں ایک عشائیہ میں شرکت کی تھی جو رعشہ کے مریضوں کے علاج کے لئے رقم اکٹھا کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا ۔ ویتنام کی جنگ میں حصہ لینے سے انکار پر کئی برسوں تک ان کے کھیل پر امتناع عائد کردیا گیا اور بالآخر1971ء میں امریکی سپریم کورٹ نے ان کو الزام سے بری کیا۔انہوں نے1964میں اسلام قبول کرنے کے بعد محمد علی کا نام اختیار کیا ۔ ان کے مشرف بہ اسلام ہونے پر بعض گوشوں سے تنقیدیں کی گئیں لیکن محمد علی اسلامی عقیدہ پر سختی سے قائم رہے ۔ انہوں نے1996ء میں اولمپک مشعل روشن کی تھی اور1998میں انہیں اقوام متحدہ کا پیامبر امن نامزد کیا گیا تھا۔ کلے نے2005میں امریکہ کا اعلی ترین شہری اعزاز صدارتی میڈیل آف فریڈم حاصل کیا تھا۔عظیم باکسر محمد علی کلے جو60کی دہائی میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے، ایک راسخ العقیدہ مسلمان تھے اور اللہ تعالیٰ پر ان کا اٹوٹ ایقان تھا ۔ ایک انٹر ویو کے دوران ان سے سوال کیا گیاتھا کہ کیا آپ باڈی گارڈ رکھتے ہیں؟َ جس پر انہوں نے ایسا جواب دیا جو اللہ پر ان کے توکل کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں ہاں میرا ایک محافظ ہے ۔ اس کی آنکھیں نہیں ہیں لیکن وہ دیکھتا ہے ، اس کے کان نہیں ہے لیکن وہ سنتا ہے ، وہ ہر بات یاد رکھتا ہے ۔ جب وہ چاہتا ہے کہ کوئی چیز ہو تو وہ کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے ۔ وہ دلوں کے رازجانتا ہے ۔ وہ میرا محافظ ہے۔ وہ آپ کا محافظ ہے وہ سب سے عظیم اور فہیم ہے ۔

Boxing legend Muhammad Ali dies at 74

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں