بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں ہی ترقی - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-03

بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں ہی ترقی - وزیراعظم مودی

بالاسور
پی ٹی آئی، یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعویٰ کیا کہ صرف بی جے پی زیر اقتدار ریاتوں میں ہی تقری ہورہی ہے۔ کانگریس اور غیر بی جے پی پارٹیوں کے زیر اقدار ریاستوں میں کوئی ترقی نہیں ہورہی ہے اور وہ بی جے پی کی ریاسیوں سے پیچھے ہیں ۔ مودی نے یہاں ترقی کے جشن کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیء جے پی کی زیر اقتدار تمام ریاستیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہیں لیکن جہاں بی جے پی نہیں پہنچی ہے وہ ریاستیں ترقی سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اڈیشہ میں اقتدار میں نہیں ہیں ، یہاں آپ عوام کی حالت دیکھ سکتے ہیں ۔ وہ بالواسطہ طور پر بی جے ڈی زیر اقتدار حکومت کا حوالہ دیے رہے تھے ۔ مودی نے ریاست میں خواتین کی شرح اموات میں اضافہ پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو مرنے نہیں دیں گے ۔ ملک کو نئی بلندیوں کی طرف لے جانے والے مجموعی پروگراموں سے جڑنے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ان کی حکومت نے غریبی سے آزاد ملک کی تعمیر اور تمام شعبوں کی مناسب ترقی اور لوگوں کو باختیار بنانے کی سمت میں متعدد فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کی متعارف کرایا ہے۔ حکومت گزشتہ دو سال میں شروع کئے گئے متعدد فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کو متعارف کرایا ہے ۔ حکومت گزشتہ دو سال میں شروع کئے گئے فلاحٰ منصوبوں میں عوام کی شرکت چاہتی ہے تاکہ ملک اقتصادی ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ 70سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہورہا ہے جب حکومت اپنے کام کاج کی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کررہی ہے۔ سابق وزیرا عظم اندار گاندھی کے غریبی ہٹاؤ نعرے پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ60برسوں سے ہم یہ نعرہ سنتے آرہے ہیںِ مجھے ان کے اراداروں پر کوئی شک نہیں ہے ، جنہوں نے یہ نعرہ دیا، ارادہ اچھا رہوگا، لیکن انہوں نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ غلط رہا ہوگا کیونکہ غریبی اور بے روزگاری کی بیماری بڑھتی ہی گئی۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے ۔ جننی سرکشا، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، اندرا دھنش ، جن دھن اور سوکنیا سمردھیہ یوجنا سمیت کئی منصوبوں کے ذریعہ غریبوں کی زندگی میں تبدیلی آئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں