کیرانہ مسئلہ - اترپردیش میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-15

کیرانہ مسئلہ - اترپردیش میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش - مایاوتی

لکھنو
یو این آئی
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج کیرانہ سے اجتماعی نقل مکانی کے مسئلہ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ یہ محض2017ء کے اسمبلی انتخابات سے پہلے اتر پردیش میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ کہ حکمراں سماج وادی پارٹی بی جے پی کے الزامات کی تردید کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ لیکن میڈیا نے جھوٹے الزامات کے بارے میں حقائق کو منظرعام پر لاتے ہوئے سازش کو ناکام بنایا ہے۔ مایاوٹی نے کہا کہ بی جے پی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کا بگل بجانے الہ آباد میں قومی عاملہ اجلاس منعقد کیا اور یہ بات عیاں تھی کہ وہ فرقہ وارانہ پھوٹ ڈالنے کا ایجنڈا رکھتی ہے ۔ بی جے پی نے مغربی اتر پردیش میں سماج میں فرقہ ورانہ پھوٹ ڈالنے کے لئے کیرانہ کا مسئلہ اٹھایا ہے ۔ خوش قسمتی سے میڈیا نے بی جے پی کے جھوٹ کو بے نقاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بندیل کھنڈ اور ریاست کے دیگر علاقوں سے بڑے پیمانہ پر عوام کی نقل مکانی ریاست اور مرکز کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ اتر پردیش میں نطم و ضبط کی صورتحال ابتر ہے ۔ ریاست بھر میں عوام اپنے آپ کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں ۔ اسصورتحال کے لئے صرف سماج وادی پارٹی حکومت نہیں بلکہ بی جے پی اور کانگریس بھی ذمہ دار ہے ۔ اتر پردیش کی قابل رحم حالت کے لئے بی جے پی اور حکمراں سماج وادی پارٹی کوزمہ دار قرار دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اگر بی جے پی کو ریاست میں نظم و ضبط کی فکر ہے تو وہ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیوں نہیں کرتی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہ اتر پردیش میں بی ایس پی اور ایس پی یکے بعد دیگرے اقتدار پر فائز ہورہے ہیں اور ایک دوسرے کے کرپشن کو چھپا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنی معلومات درست کرلینی چاہئیں۔ ملائم سنگھ یادو کے دور حکومت مین رونما ہونے والے پولیس اور دیگر محکموں میں بھرتیوں کے اسکام سے متعلق کیسس میں ہماری سابقہ حکومت نے کارروائی کی تھی ۔ لیکن بد قسمتی سے تمام کیسس عدالت میں زیر التواہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی ارو سماج وادی پارٹی کے نخروں سے الجھن مین نہ مبتلا ہوں ۔ جو محض انہیں لبھانے اور ریاست میں جاری موجودہ بحران سے ان کی توجہ ہٹھانے کی کوشش کررہی ہین۔ مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی این ڈی اے حکومت کے دو سال کی تکمیل کے جشن کے نام پر عوامی فنڈس کا بیجا استعمال کررہی ہے ۔ جو قابل قبول نہیں ہے ۔ تقاریب پر خرچ کی جانے والی رقم بندیل کھنڈ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں عوام پر خرچ کرتے ہوئے غریبوں کو فائدہ پہنچایاجاسکتا تھا ۔ دوسری جانب سماج وادی پارٹی حکومت ایک ایسے وقت ترقی کے جھوٹے دعوے کی تشہیر کررہی ہے ، جب کہ یو پی کے22کروڑ عوام کو نظم و ضبط کے سنگین بحران کا سامنا ہے ۔ اسی دوران اتر پردیش بی جے پی یونٹ نے کیرانہ مسئلہ پر مایاوتی کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

BJP created Kairana issue to divert attention: Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں