ملک کو گناہ کے بغیر ترقی کی نئی بلندیوں پر لیجانے کا عہد - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-30

ملک کو گناہ کے بغیر ترقی کی نئی بلندیوں پر لیجانے کا عہد - وزیر اعظم مودی

دیوانگری(کرناٹک)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی حکومت کی کارکردگی پر سوال کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے700سے زائد اسکیمات کا آغاز کیا ہے اور گناہ کے راستہ پر چلے بغیر ترقی جاری رکھنے کا عہد کیا ، چاہے اس کے باعث کچھ کام نہ بھی کیے جاسکیں ۔ ترقی کو اپنا خواب ، راستہ اور منزل مقصود قرار دیتے ہوئے انہوں نے سسٹم سے درمیانی آدمی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عہد کیا ۔ انہوں نے سابقہ حکومتوں پر مختلف گوشوں کے دباؤ کے آگے جھکنے کا الزام عائد کیا۔ مودی نے اپنی حکومت کی دو سال کی تکمیل پر وکاس پروا( ترقی کا تہوار) کے حصہ کے طور پر ایک عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے پوچھا جاسکتا ہے کہ مودی بڑے کام کیوں نہیں کرتے ، پیشرو حکومتوں نے بڑے کام کئے ہیں۔ انہوں نے بڑے لوگوں کے لئے ایسا کیا اور انہوں نے اس سے بڑے فوائد بھی حاصل کئے ۔ کیا مجھے بھی اسی طرح کا گناہ کا ارتکاب کرنا چاہئے؟ جب ہجوم نے نہیں کاج واب دیا تو مودی نے کہا جب آپ جیسے لوگ مجھے آشیروار دیتے ہیں اور مجھ سے محبت کا اظہار کرتے ہیں تو مجھے گناہ کے راستہ کے پر چلنے کی ضرورت نہیں ہے ، چاہے ایک یا دو کام نہ کیے جاسکیں ۔ لیکن میں اس ملک کو گناہ کے راستہ پر جانے کی اجازت نہیں دوں گا ۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کے اس سفر میں میں آپ کی مدد اور تعاون چاہتا ہوں ۔ میں قوم کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہوں اور اس کے لئے مجھے آپ کی مدد ، تعاون اور آشیروار کی ضرورت ہے۔ اپنے ناقدین پر تنقیدکرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کے بیشتر پروگرام غریبوں اور کسانوں کے فائدہ کے لئے ہے ۔ اس کے علاوہ درمیانی آدمی کے رول کو ختم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے دفتر اور پارلیمنٹ کو ٹھیک طرح سے دیکھا بھی نہیں تھا تو میرے ناقدین ان کے کام پر سوال کرنا شروع کردیے تھے ۔ میری حکومت نے ایک ہفتہ بھی مکمل نہیں کیا تھاکہ کچھ لوگوں نے اس کے کام کاج پر سوال کرنا شروع کردیا۔ ہم سے ہمارے کام کاجواب دینے کے لئے کہا گیا ۔ اس ملک میں کچھ ایسے لوگ ہیں، جوجمہوریت کی بات کرتے ہیں ، لیکن عوام کی جانب سے منتخبہ حکومت پر یقین نہیں رکھتے ۔ وہ این ڈی اے کے بر سر اقتدار آنے کو ہضم نہیں کرسکے ۔ انہیں تعجب ہے کہ میں کہاں سے آیا ہوں۔ میں اس زمین سے اور آپ کے درمیان سے اٹھا ہوں ۔ کانگریس سے پاک ہندوستان کی اپنی اپیل کا سرسری تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں نے اب اس کام کو خود اپنے ہاتھوں میں لے لیا ہے ۔اس ملک کے عوام نے کانگریس سے پاک بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ، جب کہ میری حکومت نے درمیانی آدمی سے پاک ہندوستان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم درمیانی آدمی نہیں چاہتے ۔ ان ہی لوگوں غریبوں اور ملک کو لوٹا ہے ۔ درمیانی آدمیوں کو دولت مند بننے سے روک دیا گیا ہے ۔ ہم نے یہ تبدیلی لائی ہے ۔ ہم نے گزشتہ دو سال میں سات سو سے زائد اسکیمات شروع کرنے کا کام کیا ہے ۔ کسانوںکی فلاح و بہبود کے لئے اپنی حکومت کے وعدے کاتذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ کسانوں کی بھلائی پر غور کیے بغیر ہم تبدیلی نہیں لاسکتے ۔ میں نے2002تک کسانوں کی آمدنی کو دگنا کرنے کا خواب دیکھا ہے ۔ اس موقع پر ہندوستان کی آزادی کے75سال پورے ہوں گے ۔ مودی نے کسانوں کی فلاح و بہبود کی متعدد اسکیمات کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومتیں قوانین بناتے ہوئے ترقی کرتی تھیں۔ ہم نے1200قوانین کو ختم کیا ہے ، جن کا کوئی استعمال ہی نہیں تھا ۔ ان میں سے بعض 100سال قدیم اور کچھ پندرہ سال قدیم تھے، جو ہمارے عوام پر بوجھ تھے۔ وزیر اعظم نے درجہ دوم اور درجہ چہارم کی سرکاری ملازمتوں کے لئے انٹر ویو کی ضرورت کو ختم کرنے کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سروے میں بتایا گیا کہ ملک بھر کی عوام نے میرے سوچھ بھارت ابھیان کو پسند کیا ہے ، اس سے پتہ چلتا ہیکہ لوگ صفائی کو پسند کرتے ہیں ۔ اگر یہ صحیح سمت ہے اور ارادہ صاف ہو تو ہر کوئی اس میں شامل ہونا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن غریبوں کے لئے اچھی تعلیم ، غریب کے بیٹے کے لئے اچھی تنخواہ اور ایک غریب کے معمروالدین کے لئے ضروریا دویات کی فراہمی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ایل پی جی سبسیڈی ترک کرنے کی ان کی اپیل کے باعث1.13کرو ڑ خاندانوں نے اسے ترک کردیا ہے ۔

Will not tread 'path of sin' to pursue development: Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں