ورنگل میں آئی آئی ایم قائم کیا جائے گا - نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ کڈیم سری ہری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-23

ورنگل میں آئی آئی ایم قائم کیا جائے گا - نائب وزیراعلیٰ تلنگانہ کڈیم سری ہری

حیدرآباد
اعتماد نیوز
ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ ریاست میں منظور ہوئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آٖف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) کو ضلع ورنگل میں قائم کیاجائے گا۔ بہت جلد اس مسئلہ پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے مشاورت کرتے ہوئے ورنگل میں آئی آئی ایم کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کڈیم سری ہری جو تعلیم کا بھی قلمدان رکھتے ہیں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال سے ورنگل میں حیدرآباد پبلک اسکول، اگریکلچر کالج اوروٹرنری کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اسی سال سے داخلوں کا بھی آغاز ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ورنگل کو مرکز کی جانب سے سینک اسکول بھی منظور ہوا ہے ۔ لیکن بعض وجوہات کے باعث اس سال تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز نہیں کیاجاسکتا ۔ تاہم انہوں نے تیقن دیا کہ آئندہ تعلیمی سال سے سینک اسکول میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز کردیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے250گروکل اسکولس کے قیام کے لئے پانچ ہزار کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس سے اسکولس کی عمارتیں اور دیگر انفراسٹرکچر قائم کیاجائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ تین سال کے اندر گروکل اسکول کے قیام کو مکمل کرلیاجائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ خانگی تعلیمی اداروں کے ساتھ حکومت کو کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ خانگی تعلیمی اداروں کی فیس میں کمی لانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اصولی طور پر فیس کم کرنے کی خانگی اداروں سے خواہش کی جائے گی۔

State trying to get IIM at Warangal: Kadiam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں