NEET امتحان کی برخاستگی کی اطلاعات بے بنیاد - مرکزی وزیر صحت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-21

NEET امتحان کی برخاستگی کی اطلاعات بے بنیاد - مرکزی وزیر صحت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج رات ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مرکز، قومی میڈیکل داخلہ امتحان(NEET) کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ نڈا نے کہا کہ اس امتحان کے بارے میں تمام کی تشویش کو ختم کرتے ہوئے چند دن میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ آرڈیننس کی اجرائی کی اطلاعات پر کانگریس نے یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ حکومت اس معاملہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف جارہی ہے ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ NEET پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو آرڈیننس کے ذریعہ کالعدم کردینے کا فیصلہ میڈیکل کالجس چلانے والے سیاستدانوں کے حق میں کیاجارہا ہے ۔ دیگر ریاستوں کے چیف منسٹرس نے بھی آرڈیننس کے فیصلہ پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی کے پیامات روانہ کیں جب کہ خود بی جے پی زیر اقتدار ریاست مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈ نویس نے آرڈیننس کی اجرائی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ۔ تاہم نڈا نے اس رد عمل کے بعد میڈیا کو دئیے گئے بیان میں کہا آج کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کئی مسائل پر غور کیا گیا ، ہم آرڈیننس پر مشور کررہے ہیں اور نقائص سے پاک انتظام کیاجارہا ہے ۔ ایک دو روز میں ہم کسی نتیجہ پر پہونچ جائیں گے ۔ کابینہ نے رائے دے دی ہے ہم اس پر غور کررہے ہیں ، بہت جلد اس پر کوئی فیصلہ کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ NEET منعقد کیاگیا ہے اس کا پہلا مرحلہ ہوگیا اور دوسرا مرحلہ24جولائی کو منعقد ہوگا ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ امتحان مرکز نے ہی شروع کیا اور وہ ایسے منطقی نتیجہ پر پہنچے گا کہ طلبہ کو مسائل کا سامنا نہ ہونے پائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں خانگی میڈیکل کالجس کے بارے میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب دینے کا یقین دلاتا ہوں ۔ ہم آرڈیننس جب بھی نافذ کریں گے اس کو نقائص سے پاک بنائیں گے ۔ مرکز NEET کو روبہ عمل لانا چاہتا ہے ۔قبل ازیں اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ آج صبح کابینہ کے اجلاس میں صرف اس آرڈیننس کی منظوری ہی واحد ایجنڈہ تھی ۔ کئی ریاستوں سے شدید دباؤ کے تحت دن میں کابینہ نے ایک آرڈیننس کی اجرائی کو منظوری دی جس کے بعد میڈیا میں یہ اطلاعات آئیں کہ نڈا آرڈیننس کے ساتھ صدر جمہوریہ پر نب مکرجی سے ملاقات کرنے والے ہیں اور اس کی ضرورت سے واقف کروائیں گے ۔ ذرائع نے کابینی اجلاس کے حوالہ سے کہا کہ ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لئے مشترکہ دخلہ امتحان NEET کے دائرہ سے ریاستی بورڈس کو مستثنیٰ رکھنے کی غرض سے یہ آرڈیننس لایاجارہا ہے ۔ اس آرڈیننس کے تحت جو نشستیں مقامی طلبہ کے لئے رکھی گئی ہیں وہ NEET کے تحت آئیں گی۔

Reports of Centre ending NEET baseless; 2nd phase to take place on July 24: Health Min JP Nadda

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں