NEET پر صدر جمہوریہ کی مزید وضاحت طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-24

NEET پر صدر جمہوریہ کی مزید وضاحت طلبی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج NEETپر آرڈیننس لانے کے فیصلہ پر وزارت صھت سے مزید معلومات اور چند نکات پر وضاحت طلب کی ۔ وزیر صحت جے پی نڈا کو مزید معلومات کی ضرورت سے واقف کروایا گیا جنہوں نے آج دوپہر صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تاکہ انہیں کل چین کے لئے روانہ ہونے سے قبل عاملہ کا حکم لانے کی ضرورت سے واقف کروایا جاسکے ۔ یہ ملاقات نصف گھنٹہ سے زیادہ دیر تک جاری رہی اور سمجھا جاتا ہے کہ وزیر موصوف نے صدر جمہوریہ کو تین اہم مسائل ریاستی بورڈس کے مختلف امتحانات ، نصاب اور علاقائی زبانوں سے واقف کروایا۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران صدر جمہوریہ نے چند تازہ معلومات فراہم کرنے کے لئے کہا۔ وزارت انہیں یہ معلومات بھیج رہی ہے ۔ قبل ازیں صدر جمہوریہ نے نڈا کی وزارت کو این ای ای ٹی کے دائرہ کار میں ریاستی بورڈس کو دور رکھنے کے لئے آرڈیننس لانے کا راستہ اختیار کرنے کی وجوہات بتانے کی ہدایت دی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر جمہوریہ اور وزیر صحت کے درمیان ملاقات اطمینان بخش رہی۔ آرڈیننس ہفتہ کو صدر جمہوریہ کو بھیجا گیا تھا ۔ نڈا جنیوا میں عالمی صحت چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے تھے لیکن صدر جمہوریہ سے ملاقات کے لئے انہیں دورہ کو منسوخ کرنا پڑا ۔ قبل ازیں جمعہ کو مرکزی کابینہ کی جانب سے آرڈیننس کو منظور کیا گیا تھا ۔ صدر جمہوریہ نے آرڈیننس پر قانون کے ماہرین سے بھی رائے طلب کی ہے۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کا ہنوز انتظار کیاجارہا ہے ۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ استثنیٰ صرف ریاستی حکومت کی نشستوں کے لئے ہی دیا گیا ہے ۔ خانگی میڈیکل کالجوں میں ریاستی نشستوں کو بھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔مختلف ریاستوں کے لئے میڈیکل کالجوں میں ریاستی کوٹہ کی نشستیں حاصل ہوسکیں ۔امتحانات کا آئندہ مرحلہ 24جولائی کو ہوگا ۔ وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ7ریاستیں این ای ای ٹی کے مطابق میڈیکل امتحانات منعقد کریں گی جب کہ دیگر چھ ریاستوں میں تقریبا چار لاکھ طلباء پہلے ہی امتحانات لکھ چکے ہیں ۔

President Pranab Mukherjee seeks more information on NEET

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں