وزیراعظم مودی کا آج سے دو روزہ دورہ ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

وزیراعظم مودی کا آج سے دو روزہ دورہ ایران

تہران
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر اتوار کے دن تہران پہونچیں گے جو تحدیدات ختم ہونے کے بعد ایران کے ساتھ تعلقات کو تقویت پہنچانے کے خواہاں ہیں ۔ اس دورے کے دوران چھا بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلہ کو فرووغ دینے کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے جائیں گے اور گیس فیلڈ کی ترقی کے بارے میں بات چیت کو آگے بڑھایاجائے گا۔ مودی جنہوں نے حال ہی میں ایران کے حریف سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ، اتوار کی شام تہران پہونچیں گے اور ایرانی قیادت بشمول سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے بات چیت کریں گے اور آپسی، تجارتی ، توانائی و اسٹراٹیجک تعلقات کو تقویت پہنچانے کی کوشش کریں گے ۔ تہران پہونچنے کے فوری بعد وہ ایک مقامی گرودوارہ جائیں گے جہاں وہ ہندوستانی نژاد افراد سے خطاب کریں گے ۔ وہ پیر کی صبح رسمی استقبال کے بعد صدر ایران حسن روحانی سے بات چیت کریں گے جس میں علاقائی ارتباط ، انفراسٹرکچر ، توانائی اور خطہ میں دہشت گردی و انتہا پسندی کے موضوعات پر توجہ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ6.4بلین ڈالر کی ہندوستانی ریفائنریز کے بارے میں بھی بات چیت ہوگی اور کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں