دو سالہ دوراقتدار میں بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-19

دو سالہ دوراقتدار میں بی جے پی حکومت تمام محاذوں پر ناکام - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت کے دو سالہ دور میں اس حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور زور دے کر کہاکہ وزیر اعظم نے خود ر محاذ پر ابتری پیدا کرتے ہوئے اپنے دعووں کے کھوکھے پن کو ظاہر کردیاہے ۔ اصل اپوزیشن جماعت نے اپنے ایک بیان میں کہا نریندرمودی غیر معمولی اقتصادی ترقی کا وعدہ کرتے ہوئے برسر اقتدار آئے ، ملک نے ان پر بھروسہ کیا ۔ لیکن گذشتہ دو سال کے دوران انہوں نے ہر محاذ پر اپنے دعووں کے کھوکھے پر کو ظاہر کردیاہے ۔ مثال کے طورپر گزشت17ماہ سے بر آمدات میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے اور ہندوستانی روپئے کی قدر امریکی ڈار کے مقابلہ68روپے فی ڈالر تک گھٹ گئی ہے ۔ پارٹی نے مزید کہا کہ مودی حکومت کے پاس ان باتوںکا کوئی جواب نہیں ۔ ان کے دور حکومت میں کانگریس زیر قیادت یوپی اے حکومت کی قدیم قانون سازیوں جیسے جی ایس ٹی ، رئیل اسٹیٹ بل اور انشورنس بل کو نئے روپ میں پیش کیاگیا ہے ۔ بی جے پی نے بحیثیت اپوزیشن ان تمام بلوں کی مخالفت کی تھی اور جب وہ سرکاری بنچوں پر بیٹھے تو انہوں نے اپنے نظریات یکسر تبدیل کردیے ،آدھار اور منریگا پر پارٹی کے موقف میں تبدیلی اس کا واضح ثبوت ہے۔ مودی حکومت نے یہ ثابت کریا ہے کہ وہ کسی فکر سے عاری ہے اور صرف زبان بازی اور بے عملی پر مبنی ہے ۔ 2014ء کے آغاز میں ہی مودی انتظامیہ نظریات سے محروم ہوگیا تھا ، لہذا انہوں نے یوپی اے دور حکومت کے نظریات جیسے راست فائدہ منتقلی اور آدھار اسکیمات کومستعار لیا۔ انہوں نے حال ہی میںمتعارف کردہ جن دھن یوجنا بھی ایک نئی شکل میں پیش کی ہے ۔ گڈس اینڈ سرویس ٹیکس(جی ایس ٹی) انشورنس شعبہ میں بیرونی راست سرمایہ کاری اور رئیل اسٹیٹ باقاعدگی بل کانگریس، زیر قیادت یو پی اے حکوت کی اسکیات ہیں ، جنہیں مودی حکومت نے اپنایا ہے ۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کا کہ جب سرخیوں میں رہنے کی بات آتی ہے تو ان کا ذن تیزی سے کام کرتاہے ،حقیقی کام میں وہ پیچھے ہیں ۔ مودی حکومت نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ مجموعی گھریلو پیداوار کے حساب کتاب کا طریقہ تبدیل کردیا ۔ اعداد و شار کی اس شعبدہ بازی کے بعد بی جے پی نے زائد از7فیصد مجموعی گھریلو پیداوار کا دعوی کیا۔ اس حکومت میں جاریہ مالیاتی سال کے دوران صنعتی ترقی گھٹ کر 2فیصد ہوگئی ہے۔مینو فیکچرنگ شعبہ پر بھی اس کا اثر پڑا اور نومبر، دسمبر اور جنوری کی مہینوں میں منفی صنعتی پیداوار درج کی گئی ۔ گزشتہ17ماہ سے برآمدات میں کمی واقع ہورہی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی راحت حاصل ہونے والی نہیں ۔ اس محاذ پر مودی حکومت کی بے عملی سے مینو فیکچرنگ اور ملازمتوں کی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ بی جے پی حکومت اور مودی کی یہ غیر معیاری اورناقابل تصور کارکردگی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں مین تاریخی گراوٹ درج کی جارہی ہے ۔ اپنی ناقص کارکردگی کو چھپانے مودی حکومت خام تیل پر ٹیکس میں مسلسل اضافہ کررہی ہے اور منافع حاصل کررہی ہے ۔ یہ اس حقیقت کو چھپانے کے لئے کیا جارہا ے کہ راست محاصل کی وصولی میں64ہزار کروڑ روپے کی کمی آئی ہے اور خانگی کمپنیوں کو مایوس کن منافع حاصل ہوا ہے۔ آخر مودی حکومت کس کے لئے کا م کررہی ہے ؟ اسمارٹ سٹی جیسی اسکیمات سننے مین بے حد بھلی معلوم ہوتی ہیں لیکن وہ اس کے آگے نہیں بڑھتی ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی حکومت کے پاس معاشی ترقی کا کوئی پائیدار نمونہ نہیں ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کی حکومت اڈھاک بنیادوں پر چلائی جارہی ہے۔

Modi government is flailing on all fronts, Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں