Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2016-05-28 - بوقت: 03:54

ممتا بنرجی نے ایشور اور اللہ کے نام پر حلف لیا

Comments : 0
کولکتہ
پی ٹی آئی
ممتا بنرجی نے آج متواتر دوسری میعاد کے لئے چیف منسٹر مغربی بنگال کی حیثیت سے حلف لیا ۔ وہ42رکنی وزارت کی قیادت کررہی ہیں ۔ کانگریس، بایاں بازو اتحاد اور ریاستی بی جے پی نے تقریب کا بائیکاٹ کیا ۔ مرکزی وزراء ارون جیٹلی، اشوک گجپتی راجو اور بابل سپریو نے تاہم شرکت کی۔ چیف منسٹر بہار نتیش کمار، چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادو اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال بھی موجود تھے ۔ گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے61سالہ ممتا بنرجی کو بنگالہ زبان میں عہدہ و رازداری کا حلف دلایا ۔ تقریب ریڈ روڈ پر منعقد ہوئی۔ جنوبی کولکتہ میں اپنی کالی گھاٹ رہائش گاہ سے روانہ ہوتے وقت کار میں سوار ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے کچھ دور پیدل چل کر ان لوگوں سے ملاقات کی جو انہین مبارکباد دینے وہاں اکٹھا تھے ۔ وہ اپنی ٹریڈ مارک سفید ساڑی میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے کانگریس، بایاں بازو اتحاد اور بی جے پی کو حالیہ اسمبلی الیکشن میں شکست دی اور294کے منجملہ211نشستیں اپنے بل بوتے پر اپنی پارٹی کو دلائیں ۔ کئی ممتاز سیاسی رہنما، بشمول آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو ، نیشنل کانفرنس قائد فاروق عبداللہ اور ڈی ایم کے کے کنی مولی نے تقریب میں شرکت کی ۔

Mamata takes oath as CM in the name of Ishwar and Allah

0 comments:

Post a Comment