وجئے مالیا کے خلاف ہندوستان انٹر پول سے رجوع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-13

وجئے مالیا کے خلاف ہندوستان انٹر پول سے رجوع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان آج شراب کے بڑے تاجر وجئے مالیا کے خلاف وارنٹ گرفتاری کی اجرائی کے لئے انٹر پول سے رجوع ہوا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دولت اکٹھا کرنے کے مقدمہ کی تحقیقات کے سلسلہ میں یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ قبل ازیں برطانیہ نے مالیہ کے اخراج کی ہندوستان کی درخواست کو حال ہی میں قبول کرنے سے انکار کیا ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ سی بی آئی نے اس سلسلہ میں عالمی پولیس کو ایک درخواست پیش کی ہے۔ سی بی آئی ہندوستان میں انٹر پول کے وارنٹس کے تعمیل کے لئے ایک نوڈل آفس کے طور پر کام کرتی ہے۔ ریڈ کارنرنوٹس اس لئے جاری کی گئی تاکہ مطلوب افراد کے پتہ اور اس کی گرفتاری ممکن ہوسکے۔ ایک مرتبہ نوٹس کی اجرائی کے بعد انٹر پول دنیا کے کسی حصہ میں متعلقہ شخص کو گرفتار کرسکتا ہے اور اس ملک کو مزید کارروائی کے لئے اس کی تحویل کے لئے اطلاع دیتا ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، آئی ڈی بی آئی کے900کروڑ سے زائد قرض کے دھوکہ دہی مقدمہ میں شخصی طور پر وجئے مالیا کو تحقیقات میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے ۔ اس سلسلہ میں اس نے ایک فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔ تحقیقات میں مالیا کو شامل کرنے کے تمام قانونی امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں ۔ ان میں ممبئی کی عدالت میں ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری شامل ہے ۔ اس کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ کی تنسیخ کی درخواست کی گئی اور اس کے نتیجہ میں انہیں خارج کرنے کی درخواست کی گئی تاہم برطانیہ نے واضح کردیا کہ مالیا کو نہیں بھیج سکتا اور اس کے بجائے ہندوستان کو اس کے اخراج کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ڈائرکٹوریٹ ، مالیا کے تقریبا9ہزار کروڑ روپے کے اندرون ملک اثاثہ جات اور حصص کو قرق کرنے پر غور کررہا ہے ۔ تاہم عہدیداروں نے بتایا کہ چارج شیٹ داخل کرنا ایک وقت طلب عمل ہے چنانچہ چند دیگر قانونی امکانات پر غور کیاجائے گا تاکہ مالیا کو ہندوستان میں تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیاجاسکے ۔ مالیا اپنے سفارتی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے2مارچ کو ہندوستان سے روانہ ہوگئے تھے۔

CBI approaches Interpol, seeks red corner notice against Vijay Mallya

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں