جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی پاسبانی کے لئے حکومت ہند پابند عہد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-26

جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی پاسبانی کے لئے حکومت ہند پابند عہد

سری نگر
یو این آئی
یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ریاستی حکومت، جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کی پاسبانی کے لئے پابند عہد ہے ، گورنر این این ووہرا نے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان پہنچنے کی مضبوط پہل خطہ میں امن کے قیام کا مقصد رکھتی تھی ۔ ڈل جھیل کے کنارے ایس کے انٹر نیشنل کنونشن کامپلکس( ایس کے آئی سی سی) کے افتتاحی دن اسمبلی اورکونسل مقننہ کے مشترکہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ووہرا نے کہا ریاستی حکومت جموں و کشمیر کو دئیے گئے خصوصی موقف کی پاسبانی کی پابند ہے ، جو دستور ہند میںدیا گیا ہے۔ یہ پی ڈی پی ، بی جے پی مخلوط حکومت کے ایجنڈہ میں شامل ہے ۔ اپوزیشن نیشنل کانفرنس کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ایم اور آزاد رکن ای آر شیخ عبدالرشید ایوان نے احتجاج جاری رکھا۔ این سی اور کانگریس ارکان نے واک آؤٹ کیا ۔ ووہرا نے یہ بات باعث مسرت ہے کہ قومی سطح پر وزیر اعظم ہند شخصی طور پر امن کا ذیلی براعظم کا ایجنڈہ اپنائے ہوئے ہیں۔ اس کا مثبت نتیجہ ریاست میں صورتحال کو معمول پرلانے کی شکل میں نکلے گا۔ خطہ میں امن کی برقراری کے لئے پاکستان تک رسائی حاصل کرنے کی وزیر اعظم کی جرات مندانہ پہل کا ریاست میں خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ اس سے امن (بالخصوسرحدوں کے ہمراہ) کے احیاء کی امید پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا لاہور کے لئے وزیر اعظم کے دورہ کا اثر اور مختلف سطحوں پر باہمی مذاکرات سے ہماری ریاست کے لئے امید جاگی ہے ، جسے دونوں ممالک کے درمیان غیر مستحکم تعلقات کی آگ میں طویل عرصہ سے جھلسنا پڑا ہے ۔ مغربی پڑوسی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لئے احیاء شدہ اقدامات کا امن کی بحالی اور حالات معمول پر آنے بالخصوص سرحدی علاقوں میں رہنے والے عوام جو عدم تحفظ کے ماحول میں جی رہے ہیں اور انہیں برسوں سے انسانی اور معاشی نقصانات کا سامنا ہے ان کے لئے مثبت نتائج برآمد ہونے کی ریاستی عوام توقع رکھتے ہیں ۔

Govt committed to safeguarding special status of J&K

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں