ایگزٹ پول - آسام میں بی جے پی - ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد - بنگال میں ترنمول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-17

ایگزٹ پول - آسام میں بی جے پی - ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے اتحاد - بنگال میں ترنمول

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹی وی چینلوں پر دکھائے گئے مختلف اگزٹ پولس کے مطابق آسام ، ٹاملناڈدو اور کیرالا نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے ۔ بی جے پی کو شمال مشرقی ریاست میں کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے اپنی پہلی حکومت تشکیل دینے کا موقع دیا گیا ہے ۔ کانگریس کو کیرالا میں بھی شکست ہوگی جب کہ ڈی ایم کے حکمراں انا ڈی ایم کے کو شکست دیتے ہوئے دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی۔ صرف مغربی بنگال نے چیف منسٹر ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس کو منتخب کرنے کا رجحان دکھایا ہے ۔ وہ بائیں بازو۔ کانگریس اتحاد کو دوسری میعاد کے لئے بآسانی شکست دیتے ہوئے اقتدار پر کامیابی حاصل کرے گی۔ کانگریس کو مرکزی زیر انتظام چھوٹی ریاست پڈوچیری میں واحد کامیابی پر اکتفا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں اسے ڈی ایم کے ساتھ اتحاد میں اقتدار ملنے کی توقع ہے ۔ ٹاملناڈو اور کیرالا میں پولنگ کے اختتام کے بعد ایگزٹ پولس کے نتائج جاری کئے گئے ۔ اس طرح چار ریاستوں اور پڈوچیری میں پولنگ کا عمل اختتام پذی ہوا ۔ 19مئی کو ووٹوں کی گنتی ہوگی ۔ آسام میں بی جے پی کے دعویداری بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے ۔ اسے انڈیا ٹوڈے ۔ ایکسیس مائی انڈیا پولس میں پہلی حکومت تشکیل دینے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ زعفرانی اتحاد کو126رکنی ایوان میں79تا83نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں ۔ کانگریس کو26تا33نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ بدر الدین اجمل کی زیر قیادت اے آئی ڈی ایف کو6تا10نشستیں مل سکتی ہیںَ اے بی پی آنند پول میں بی جے پی اتحاد کو 81، کانگریس کو33، اے آئی یو ڈی ایف کو10اور دوسروں کو5نشستیں دی گئی ہیں ، ٹائمز ناؤ نے بی جے پی کو57نشستیں اور کانگریس کو41نشستیں دی ہیں۔ ٹوڈے کے چانکیہ نے بی جے پی کو90نشستیں دی ہیں ۔ جب کہ27اور اے آئی یو ڈی ایف کو9نشستیں ہیں جب کہ بی جے پی کو صرف پانچ نشستیں ہیں۔ ٹاملناڈو میں جیہ للیتا زیر قیادت انا ڈی ایم کے کی شکست کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اگزٹ پولس میں ڈی ایم کے ۔ کانگریس اتحاد کو234رکنی اسمبلی میں بآسانی اکثریت دکھائی گئی ہے۔انڈیا ٹوڈے مائی ایکس انڈیا پول سروے میں ڈی ایم کے اور حلیفوں کو ایک سو چوبیس تا ایک سو چالیس اور انا ڈی ایم کو 89تا 101نشستیں دی ہیں ۔ توقع ہے کہ بی جے پی کو0تا3نشستیں ملیں گی۔ دوسروں کو ایک تا چار نشستیں ملیں گی ۔ نیوز نیشنل پول میں ڈی ایم کے محاذ کو114تا118نشستیں ، انا ڈی ایم کے کو95تا99، بی جے پی آئی کوچار اور دوسروں کو23نشستیں دی گئی ہیں ۔ ٹوڈے کے چانکیہ نے ڈی ایم کے ۔ کانگریس اتحاد کو140، انا ڈی ایم کے کو90اور پی ڈبلیو ایف اور دوسروں کو چار نشستیں دی ہیں ۔ تاہم سی ووٹر نے انا ڈی ایم کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ پول میں اسے139، ڈی ایم کے اتحاد کو78، بی جے پی کو صفر اور دوسروں کو17نشستیں دی ہیں ۔ موجودہ اسمبلی میں انا ڈی ایم کے150جب کہ ڈی ایم کے کے 23ارکان ہیں ۔ کیرالا میں سی پی ایم زیر قیادت بایان بازو محاذ کانگریس زیر قیادت متحدہ جمہوری محاذ سے اقتدار چھین لے گا ۔ ہر انتخابات میں تبدیلی کا رجحان برقرار رکھنے کی توقع ہے ۔ انڈیا ٹی وی پر دکھائے گئے پول میں ایل ڈی ایف کو74تا82، یو ڈی ایف کو 50تا62نشستیں دی گئی ہیں ۔ بی جے پی اور دوسروں کو چار چار نشستیں ملنے کی توقع ہے ۔ مغربی بنگال میں جموں کا توں موقوف برقرار رہے گا ۔ اے بی پی آنند پول میں حکمراںٹی ایم سی کو178نشستیں دی گئی ہیں ، جو کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلہ میں6کم ہیں۔ بائیں بازو ۔ کانگریس اتحاد کو110نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ انڈیا ٹو ڈے ۔ ایکسس مائی انڈیا نے294رکنی ایوان میں ٹی ایم سی کی233تا253نشستوں سے زبردست کامیابی کی توقع ظاہر کی ہے جب کہ بائیں بازو۔ کانگریس اتحاد کو38تا51نشستیں ملیں گی ۔ ٹائمز ناؤ۔ سی اووٹر نے ٹی ایم سی کو167نشستیں، بائیں بازو جماعتوں کو 75اور کانگریس کو45سیٹیں دی ہیں۔ بی جے پی کو چار اور دوسروں کو تین نشستیں ملیں گی ۔ ٹوڈیز چانکیہ نے ٹی ایم سی کو دو سو دس تک ، جب کہ بایاں بازو، کانگریس اتحاد ک70اور بی جے پی کو14نشستیں دی ہیں ۔ پڈوچری میں30رکنی اسمبلی میں کانگریس۔ ڈی ایم کے اتحاد کو15تا 21نشستیں حاصل ہوں گی ۔ انا ڈی ایم کے کو1تا4نشستیں مل سکتی ہں ۔ جب کہ حکمراں آل انڈیا این آر کانگریس کو8تا12سیٹیں ملیں گی۔ جب کہ دوسروں کو دو نشستیں مل سکتی ہیں۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب الیکشن کمیشن نے آج رات ٹاملناڈو اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات میں رائے دہی پر نظر ثانی کی لیکن2011ء کی پولنگ سے کم رہی تاہم توقع ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ رائے دہی قطعی نہیں ہے ۔ ٹاملناڈو میں جہاں پر امن انتخابات ہوئے5.82کروڑ رائے دہندوں میں سے75فیصد نے پولنگ میں حصہ لیا ۔ کیرالا میں رات8بجے تک جملہ رائے دہندوں میں سے71فیصد نے ووٹ کا استعمال کیا ۔ پڈوچیری میں رات8بجے تک84.11فیصد رائے دہی ریکارڈ ہوئی ۔

Exit polls predict Trinamool Congress sweep in West Bengal, BJP win in Assam, Left victory in Kerala

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں