راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپنے کے مطالبہ میں تیزی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-23

راہول گاندھی کو کانگریس کی قیادت سونپنے کے مطالبہ میں تیزی

نئی دہلی
یو این آئی
آسام اور کیرالا کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس میں پارٹی نائب صدر راہول گاندھی کو کانگریس کا صدر بنائے جانے کی مانگ تیز ہوگئی ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ کانگریس قومی سطح کی سیاست میں اپنی اہمیت کھوتی جارہی ہے ۔ اب کانگریس ملک میں صرف سات ریاستوں میں ہی اقتدار میں رہ گئی ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ اور کمل ناتھ نے پارٹی کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لئے کانگریس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی اپیل کی ہے ۔ آئندہ دو سالوں میں پنجاب اور اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے راہول گاندھی کو پارٹی میں بڑی ذمہ داری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب مین کانگریس شرومنی اکادلی دل اور بی جے پی کے اتحاد والی حکومت کو اقتدار سے باہر کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے جب کہ اتر پردیش میں پارٹی اپنا وجود بچائے رکھنے کے لئے جدو جہد کررہی ہے ۔ ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کے دور ان کمل ناتھ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ گاندھی کو پارٹی کا صدر بنادیاجائے ۔ اس سے پہلے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری دگ وجئے سنگھ نے بھی گاندھی کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کی بات کہی تھی ۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ہم سب کو بہت خوشی ہوگی اگر پرینکا پارٹی میں بڑا کردار نبھائیں ۔ انہوں نے پرینکا اور راہول گاندھی کو ساتھ مل کر پارٹی کو آگے لے جانے کی بات بھی کہی ۔

Demand for Rahul's elevation grows stronger

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں