Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2016-05-22 - بوقت: 18:20

ملک کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے - راج ناتھ سنگھ

Comments : 0
نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکز ملک کے تحفظ کے لئے ضروری تمام اقدامات کرے گا اور دعویٰ کیا کہ تمام مذاہب اور ذات پات کے عوام دہشت گردوں طاقتوں کے خلاف اپنی پوری طاقت سے لڑیں گے ۔ ان سے دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ کے کشمیر ، بابری مسجد کی شہادت اور گجرات، مظفر نگر کے فرقہ وارانہ فسادات کے حوالے سے مبینہ دھمکی آمیز ویڈیو کے بارے میں پوچھا گیا تھا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم ملک کو محفوظ بنانے کے لئے جو بھی قدم اٹھا سکتے ہیں وہ اٹھار ہے ہیں اور میرااحساس ہے کہ ملک کے تمام عوام کو اس یقین کا احساس ہے کہ ہم دہشت گرد طاقتوں کے خلاف پوری قوت سے لڑیں گے ۔ حال ہی میں ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران بھی وزیر داخلہ نے ارکان کی جانب سے آئی ایس کے بڑھتے اثرات پر تشویش ظاہر کرنے پر کہا تھا کہ صورتحال خطرناک نہیں ہے،وہ یہاں اپنی سر گرمیاں پھیلانے کے قابل نہیں ہیںِ ہندوستانی مسلمان ملک کی روایات اور اقدار کی روشنی میں داعش کو یہاں اپنے قدم جمانے کا موقع نہیں دیں گے ۔ بین الاقوامی بدھا پورنیما دیوس تقاریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے جب بھی ایسا کوئی پروپیگنڈہ ویڈیو منظر عام پرآتا ہے تو اس کا ملک کے عوام پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے ایسے پروپیگنڈہ ویڈیو آتے رہتے ہیں۔ داعش ہو یا پھر کوئی بھی تنظیم ہندوستانی عوام کے ذہنوں پر اثر انداز نہیں ہوسکتی ۔ ہندوستان کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ ایسی سر گرمیوں کو ملک میں پنپنے نہیں دیں گے۔

Centre taking all steps to protect country: Rajnath Singh

0 comments:

Post a Comment